خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 362
خطبات ناصر جلد ہفتہ ۳۶۲ خطبه جمعه ۳۱ / مارچ ۱۹۷۸ء چاہیے کہ انسانیت جو اسلام سے دور پڑی ہوئی ہے وہ بھی اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرے اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے اعلان فرمایا ہے خدا تعالیٰ کی ہدایت وہی پائے گا جو اس کی طرف جھکے گا۔اس لئے یہ دعا ہونی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ان کو تو فیق عطا کرے وہ بھی انابت الی اللہ کی توفیق پائیں اور اس کے بدلے میں خدا تعالیٰ ان کی ہدایت کے سامان پیدا کرے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت پر عظیم احسان کئے ہیں۔آپ نے انسان کو خدا سے ملا دیا۔خدا کرے بنی نوع انسان آپ کے ان احسانوں کو سمجھیں اور آپ پر درود بھیجنے لگیں اور لوگ اپنی زندگیوں کو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے ہمیشہ معمور رکھیں۔مجلس مشاورت کے ان دو چار دنوں میں ہمارے یہاں جس قسم کی مصروفیت رہے گی اس میں اپنے اوقات کو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے خاص طور پر معمور رکھیں اور دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہماری ہر سوچ اور فکر کو راہ راست دکھائے۔ہمارے لئے نور سے معمور ماحول پیدا کرے اور ہدایت کے سامان عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ہمارے فیصلوں میں برکت ڈالے اور رحمتوں سے نوازے۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۱۱/جون ۱۹۷۸ء صفحه ۲ تا ۴)