خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 291 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 291

خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۹۱ خطبہ جمعہ ۹؍ دسمبر ۱۹۷۷ء اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہمارا ہر جلسہ پہلے سے زیادہ شان کے ساتھ آتا ہے خطبه جمعه فرموده ۹ / دسمبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قریباً دس دن ہوئے پچھلے جمعہ سے دو دن پہلے بدھ کے روز مجھے انفلوئنزہ کا دوسر احملہ ہوا۔جمعرات کو اس کے آثار ظاہر ہو چکے تھے لیکن چونکہ اس جمعرات کے متعلق یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جلسہ سالانہ سے پہلے عام ملاقاتیں صرف اس روز ہوں گی اور اس کے بعد نہیں ہوں گی اور اطلاعات تھیں کہ بہت سے دوست باہر سے آرہے ہیں اس لئے میں نے خیال کیا کہ جو دوست تشریف لائیں گے ان کو تکلیف نہ ہو اس لئے ملاقات کر لینی چاہیے۔چنانچہ سینکڑوں کی تعداد میں ملاقات کرنے والے تشریف لائے ہوئے تھے اور اڑھائی بجے تک میں اس بیماری اور کمزوری میں ملاقات کرتا رہا۔ملاقات تو ہوگئی لیکن انفلوئنزہ کا جوش بڑھ گیا اور بیماری تیز ہوگئی اور پھر سات، آٹھ دن لیٹ کر گزارنے پڑے۔اب فرق ہے بیماری کافی حد تک دور ہو چکی ہے تاہم اس کا کچھ اثر باقی ہے اور جلسہ سالانہ آ گیا ہے اور جلسے کی ذمہ داریاں بڑی اہم ہوتی ہیں۔میں تو جب ان ذمہ داریوں کے متعلق سوچتا ہوں اور اپنی کمزوریوں پر نگاہ ڈالتا ہوں تو مجھے ایک ہی چارہ نظر آتا ہے اور دراصل ہر کام میں ہمارے لئے وہی ایک چارہ ہے اور وہ دعا ہے جو ہم کرتے ہیں