خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 204
خطبات ناصر جلد ہفتم ۲۰۴ خطبہ جمعہ ۲۳ ؍ستمبر ۱۹۷۷ء جنہوں نے آپ کی اتباع کی ان کو خدا کی درگاہ تک پہنچادیا اور ان کو ہر چیز مل گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جو تیرے عاشق بندے ہیں ان کو تو دنیا کی ہر چیز دے دیتا ہے لیکن جب تو انہیں مل جائے تو دنیا کی ہر چیز کی انہیں کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے تو ہی ان کے لئے کافی ہے۔غرض خدا تعالیٰ نے اس معنی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مومن کے لئے بھی رحمت بنایا۔یہ بڑا وسیع مضمون ہے قرآن کریم میں یہی مضمون بیان ہوا ہے کہ کس طرح کس رنگ میں اور کس کے لئے آپ رحمت بنے۔میں نے چند مثالیں دے کر آپ کو بتا یا کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور آپ کا بلند اور ارفع مقام ہے۔اتنا احسان ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہم غریب عاجز بندوں پر جو کہ اپنی اپنی استعداد اور سمجھ کے مطابق آپ کی پیروی کرنے والے اور خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو حاصل کرنے والے ہیں کہ ہمارا نفس ہمیں کہتا ہے اور ہماری روح ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہم کثرت کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا کریں اور وہ بھی کافی نہیں ہوگا۔اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ - 谢谢谢 روزنامه الفضل ربوه ۱۰ نومبر ۱۹۷۷ ء صفحه ۲ تا ۵ )