خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 184 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 184

خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۸۴ خطبہ جمعہ ۹؍ستمبر ۱۹۷۷ء ہوتے ہیں یہ لوگ جن کا قرین شیطان ہوتا ہے سمجھتے ہیں کہ وہ بڑے ہدایت یافتہ ہیں يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّیطن۔میں نے پہلے جو آیت پڑھی ہے اس میں یہ کہا گیا تھا کہ جو شخص ذکر رحمن سے منہ موڑتا ہے اس پر ہم شیطان مستولی کر دیتے ہیں جو اس کا قرین بن جاتا ہے اور جس کا قرین شیطان بنتا ہے اس پر وہ آہستہ آہستہ اثر انداز ہوتا ہے اور پھر اس اثر سے اِسْتَحوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَنُ شیطان ان پر غالب آجاتا ہے۔فَانسُهُمْ ذَكَرَ اللهِ پہلے تو ان پر کچھ گھڑیاں ذکر کی اور کچھ غفلت کی آتی تھیں اب آہستہ آہستہ غفلت بڑھتی جاتی ہے اور ذکر کم ہوتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ ذکر غائب ہوجاتا ہے اور غفلت ہی غفلت طاری رہتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ أُولَبِكَ حِزْبُ الشَّيطن پس وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتے اس کے ذکر سے منہ موڑتے ہیں پہلے شیطان ان کا قرین بنایا جاتا ہے پھر شیطان اپنی کوشش اور اپنے عمل سے ایسے حالات پیدا کرتا ہے کہ وہ ان کو خدا تعالیٰ کی طرف جانے والی راہوں سے روک دیتا ہے اور ان کو اس دھوکے میں ڈالتا ہے کہ وہ بڑے ہدایت یافتہ ہیں۔پھر شیطان ان پر غالب آجاتا ہے۔اِسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطن اور پھر وہ کلی طور پر ذکر اللہ سے غافل ہو جاتے ہیں اور حزب الشیطن یعنی شیطان کا گروہ بن جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یا درکھو اور اچھی طرح سن لو کہ إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَنِ هُمُ الْخَسِرُونَ شَیطان کا گروہ ہی گھاٹا پانے والا ہے۔اس سے ہمیں پتہ لگا کہ رمضان میں شیطان جو باندھا جاتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کے مضبوط دھاگوں سے باندھا جاتا ہے اور اگر خدا تعالیٰ کا ذکر رمضان کے بعد کے ایام میں بھی جاری رہے اور باقی گیارہ مہینے جو رمضان کے بعد اگلے رمضان تک ہیں ان میں بھی انسان اللہ تعالیٰ کے ذکر میں اسی طرح مشغول رہے جس طرح کہ وہ رمضان میں مشغول رہتا تھا تو گیارہ کے گیارہ مہینے اس کا شیطان بندھا ہوا ہو گا۔اس کو حدیث کے محاورہ میں کہا جاتا ہے کہ شیطان مسلمان ہو گیا پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم شیطان سے مخلصی پانا چاہتے ہو خلاصی حاصل کرنا چاہتے ہو تو اس کا ایک ہی طریق ہے کہ وہ رستے اپنے لئے مہیا کر وجن میں شیطان کو جکڑا جا سکتا ہے اور شیطان خدا تعالیٰ کے ذکر سے جکڑا جاتا ہے اور جب یہ تدبیر نہیں کی جاتی ،