خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 183 of 584

خطباتِ ناصر (جلد 7 ۔1977ء، 1978ء) — Page 183

خطبات ناصر جلد ہفتم ۱۸۳ خطبہ جمعہ ۹ رستمبر ۱۹۷۷ء بہت سے صحیح تصورات بھی ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں بدعات سے محفوظ رکھے تاہم جو حقیقت ہے وہ حقیقت ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ رمضان کے مہینے کا آخری جمعہ رمضان کے مہینے کا آخری جمعہ ہوتا ہے اس کے بعد رمضان میں تو کوئی اور جمعہ نہیں ہوتا۔یہ ایک ایسی واضح حقیقت ہے کہ کوئی شخص اس سے انکار نہیں کر سکتا۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ رمضان کے سارے جمعوں میں ہی ( جیسا کہ رمضان کے علاوہ باقی جمعوں میں بھی) ایک وقت ایسا آتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ اپنے عاجز بندوں کی دعاؤں کو خاص طور پر قبول کرتا ہے اور اس طرح یہ ہمارے لئے عید بھی بن جاتے ہیں۔جمعہ ہمارے لئے عید کا دن بھی ہے، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جو مسلمان جمعہ والے دن چھٹی کرتے ہیں ان کو باقی دنوں کی نسبت جمعہ کے دن زیادہ ذکر الہی کرنے کی توفیق ملتی ہے۔ہفتہ اتوار، پیر منگل بدھ اور جمعرات کے دن نوکر پیشہ لوگ اپنی نوکری پر بہت سا وقت گزارتے ہیں جو تجارت پیشہ لوگ ہیں وہ اپنی تجارت میں الجھے ہوئے ہوتے ہیں اور جن کے دوسرے کاروبار ہیں ان کو سارا تو نہیں لیکن بہت سا وقت رمضان میں بھی اس طرف خرچ کرنا پڑتا ہے لیکن اگر جمعہ چھٹی کا دن ہو تو جمعہ کی تیاری اور جمعہ کی دعاؤں میں وقت گزرتا ہے۔قرآن کریم کی زیادہ تلاوت کرنے کا موقع ملتا ہے جو بڑی برکتوں کا موجب ہے۔سارے جمعے ہی بہت سی برکتیں لے کر آتے ہیں اور خاص طور پر شھر رمضان میں جمعہ والے دن دوسرے ایام کے مقابلہ میں انسان زیادہ ذکر الہی کر سکتا ہے، بہت سے کرتے ہیں اور سب کو زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔رمضان کا آخری جمعہ اپنے اندر یہ خصوصیت رکھتا ہے کہ اس کے بعد پھر اس سال کے رمضان کا کوئی اور جمعہ نہیں آئے گا۔اگلے رمضان میں پھر جمعے آئیں گے لیکن اس سال کے رمضان میں اور کوئی جمعہ نہیں آئے گا اور جمعہ کی خصوصیت یہ ہے کہ دعا کے قبول ہونے کی ایک گھڑی اس میں بھی آتی ہے اور اس دن زیادہ ذکر الہی ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكرِ الرَّحْمَنِ نُقَيْضُ لَهُ شَيْطنا جو شخص رحمن خدا کے ذکر سے منہ موڑتا ہے اس پر ایک شیطان مستولی کر دیا جاتا ہے۔فَهُوَ لَهُ قرین اور وہ اس کا ساتھی بن جاتا ہے اور شیاطین انسان کو خدا کے راستے سے روکتے ہیں اور باوجود اس کے کہ شیطان ان کو خدا کی راہ سے روک رہے