خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 79 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 79

خطبات ناصر جلد ششم ۷۹ خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۷۵ء ۸۱۰۲ فیصد مسلمان ہیں اور ۱۸۰۸ فیصد غیر مسلم۔اس ہیئت کو بدلنے کی کوشش کی گئی اور بہت حد تک بدل بھی دی اور وہ اس طرح کہ وہاں کے اکثر مسلمان ظلم و ستم سے تنگ آکر آزاد کشمیر میں آگئے۔خود وادی کشمیر یعنی جو مقبوضہ کشمیر کا علاقہ ہے وہاں سے بھی بہت سے لوگ اپنے خاندانوں کو چھوڑ کر پاکستان میں آگئے اور ان کی جگہ بہت سے غیر مسلموں کو ایک باقاعدہ سکیم کے ماتحت وہاں آباد کیا گیا۔اس وقت گو مجھے علم نہیں کہ نسبت کس حد تک بدل چکی ہے لیکن یہ یقینی بات ہے کہ اب ۸۱۰۲ اور ۱۸۰۸ کی بجائے کوئی اور نسبت ہوگی اور وہ کشمیری مسلمانوں کے حق میں اتنی نمایاں نہیں ہو گی جتنی ۷ ۱۹۴ء میں تھی۔غرض گذشته ۲۷ برس میں ہمارے مسلمان کشمیری بھائیوں کو اُن کا جائز حق دینے کی بجائے اُن کا حق غصب کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں اور اب اندرا عبداللہ سمجھوتہ کے ذریعہ یہ اعلان کر دیا کہ ریاست جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے۔دراصل ہمیں نہ تو پنڈت نہرو کے وعدوں پر یقین کرنا چاہیے تھا اور نہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر انحصار کرنا چاہئے تھا۔بے وقوف تھے وہ لوگ جو پنڈت نہرو کے وعدوں پر یقین کر رہے تھے اور احمق تھے وہ لوگ جنہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر بھروسہ کیا اور چند بڑی بڑی طاقتور حکومتوں کی طرف سے جو اعلانات اور وعدے ہوتے رہے اُن کا خیر مقدم کیا۔پاکستان کو تسلیاں دلائی جا رہی تھیں کہ وہ انصاف کروائیں گے۔ویسے بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی تعمیل کروانے کی اصل ذمہ داری تو بڑے ملکوں پر عائد ہوتی ہے جن کو یہ طاقت حاصل ہے کہ اگر وہ چاہتے تو ان قرار دادوں پر عمل کروا سکتے تھے مگر حالات بتاتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوا۔آخر لکسمبرگ نے تو ان قرار دادوں پر عمل نہیں کروانا تھا۔وہ تو خود ایک چھوٹا سا آزاد ملک ہے جس کا اکثر دوستوں نے شاید پہلے نام بھی نہیں سنا ہوگا یا گیمبیا جس کی آبادی بچوں سمیت پچھلی مردم شماری کی رو سے تین لاکھ تھی۔اس چھوٹے سے ملک نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی تعمیل تو نہیں کروانی تھی۔یہ تو امریکہ کا کام تھا، یہ تو روس کا کام تھا، یہ تو فرانس کا کام تھا، یہ تو برطانیہ کا کام تھا۔گو برطانیہ پر اب تنزل آچکا ہے لیکن اس وقت بہر حال انگلستان میں بھی طاقت تھی اور اس کا کام تھا کہ کشمیریوں سے جو وعدے کئے گئے ہیں اور جو