خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 71
خطبات ناصر جلد ششم اے خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۷۵ء خدا تعالیٰ کی تقدیر کشمیریوں کو کشمیر کا حق دلائے گی خطبه جمعه فرموده ۲۸ فروری ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج ہماری پوری قوم متحد ہو کر ایک بہت بڑی نا انصافی اور ظلم کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔یہ نا انصافی اس سمجھوتہ سے ہوئی ہے جسے اخبارات’اندرا عبداللہ مجھوتہ کا نام دے رہے ہیں۔اس سمجھوتہ کی چار شقیں ہیں ساری شقوں کے متعلق کچھ کہنے کی ضرورت نہیں البتہ پہلی شق کے متعلق کچھ کہنا ضروری ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کی ریاست بھارت یونین کا ایک حصہ ہے اور بھارتی دستور کی دفعہ ۲۷۰ کے مطابق اس خطہ میں حکومت قائم کی جائے گی۔میں اس شق کا ترجمہ نہیں کر رہا صرف مفہوم بتا رہا ہوں ) باقی شقوں میں بھی کچھ اور باتیں ہیں لیکن بنیادی بات یہی ہے کہ ہندوستان نے اس سمجھوتے کے ذریعہ کشمیر کے مستقل الحاق کا اعلان کیا ہے۔اس اعلان کے نتیجہ میں اس خطہ میں بسنے والوں کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے کیونکہ ۱۹۴۷ء سے انہیں خود اختیاری کا جو حق دیا گیا تھا یا یوں کہنا چاہیے کہ اُن کا یہ حق تسلیم کیا گیا تھا، یہ اعلان اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔اس ظلم کا پس منظر یہ ہے کہ ۱۹۴۷ء میں جب پارٹیشن ہوئی اور پاکستان معرض وجود میں