خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page vii
V ایک حصہ ہے اور بھارتی دستور کی دفعہ ۲۷۰ کے مطابق اس خطہ میں حکومت قائم کی جائے گی۔۔ہندوستان نے اس سمجھوتے کے ذریعہ کشمیر کے مستقل الحاق کا اعلان کیا ہے۔اس اعلان کے نتیجہ میں اس خطہ میں بسنے والوں کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے کیونکہ ۱۹۴۷ء سے اُنہیں خود اختیاری کا جو حق دیا گیا تھا یا یوں کہنا چاہیے کہ اُن کا یہ حق تسلیم کیا گیا تھا، یہ اعلان اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔“ ۵۔۳/اکتوبر ۱۹۷۵ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور نے جماعت کو آئندہ پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔”اگلے پندرہ سال جن کے اوائل میں سے ہم گزررہے ہیں میرے اندازے کے مطابق غلبہ اسلام کی صدی کے لئے تیاری کے سال ہیں۔جماعت احمدیہ کی پہلی صدی آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مکی زندگی سے مشابہت رکھتی ہے۔مکی زندگی میں مسلمانوں اور اسلام کی مخالفت آہستہ آہستہ بڑھتی ہی چلی گئی تھی۔اسی طرح میرے خیال میں اگلے پندرہ سال میں جو جماعت احمدیہ کی پہلی صدی کے اختتام کا زمانہ ہے دنیا ہمیں تکالیف پہنچانے اور مٹانے کی کوشش کرے گی۔“۔۷ رنومبر ۱۹۷۵ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور نے پاکستان کی جماعت کو خوشخبری دیتے ہوئے فرمایا:۔عنقریب ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ بیرونی ممالک کے سارے اخراجات بیرونی ممالک کی جماعتیں اٹھا لیں گی۔جبکہ اس وقت وہ ایک دھیلہ بھی چندہ نہیں دے رہی تھیں۔باہر کی جماعتوں کے اخلاص کو دیکھ کر مجھے تو خیال آیا کرتا ہے اور یہ جذ بہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ہم مرکزی جماعت ہیں، پاکستان ہمارا ملک ہے، پاکستان ہمارا مرکز ہے، پاکستان کی خوشحالی کے لئے ہم دعائیں کرتے ہیں اس کی دنیوی خوشحالی کے لئے ہم دعائیں کرنے والے ہیں۔دوسرے لوگ بعد میں آ کے کہیں ہم سے آگے نہ نکل جائیں۔“ ۷۔۲۱ نومبر ۱۹۷۵ء کے خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے براڈ کاسٹنگ سٹیشن کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : - ایک براڈ کاسٹنگ سٹیشن جس کا میں نے اعلان کیا تھا کی اجازت ملی تھی لیکن اس