خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 635 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 635

خطبات ناصر جلد ششم ۶۳۵ خطبہ جمعہ ۳۱ دسمبر ۱۹۷۶ء معناً خدا کی طرف سے ہے یعنی (جس کے بطون غیر محدود ہیں ) انسان کا بنایا ہوا کوئی ایسا کلام نہیں جو قرآن کریم کے مقابلے میں پیش کیا جا سکے اس لئے قرآن کریم لفظا اور معناً خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ کلام ہے خود قرآن کریم نے کہا ہے اصولی طور پر کہ میرے اندر کس قسم کے معنی ہیں اور خدا تعالیٰ کے نیک بندے پچھلے چودہ سو سال سے خدا تعالیٰ سے سیکھ کر نئے سے نئے علوم قرآن کریم سے نکال کر انسان کے سامنے پیش کرتے آئے ہیں اور خدا تعالیٰ کے اس عظیم کلام کی عظمت کو انسان پر ظاہر کرتے چلے آئے ہیں۔آج انسان پر قیامت تو نہیں آگئی۔انسان زندہ ہے اور ہمارے نزدیک کم از کم کچھ او پر نوصدیاں ہیں جن میں خدا تعالیٰ کی حکمت کا ملہ اسلام کو تمام مذاہب باطلہ پر غالب رکھتے ہوئے یہ غلبہ تو آئندہ قریباً سو سال کے اندر ہو جائے گا) ایک حسین معاشرہ دنیا میں قائم کر کے نوع انسانی کو اس دنیا پر زندہ رکھے گی اور حسین معاشرہ میں اونچ نیچ بھی ہے وہ تو انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔قرآن کریم کا یہ دعوی ہے۔اگر آج کا انسان دعوی کرے کہ میں اس کی مثل و مانند لفظ و معناً بنا سکتا ہوں۔ہم ثابت کریں گے کہ نہیں بنا سکتا۔جس وقت قرآن کریم نازل ہوا اس وقت عربوں میں لکھنے کی عادت نہیں تھی لیکن ان کے حافظے اتنے تیز تھے اور عربی زبان سے ان کا شغف اور پیار اتنا تھا کہ سینکڑوں آدمیوں کو ہزاروں کی تعداد میں عربی کے شعر یاد تھے اور عربی زبان کو اتنی اہمیت دی جاتی تھی کہ جو چوٹی کے شعراء کی بلند پایہ جو نظمیں ہوتی تھیں وہ خانہ کعبہ میں لٹکادی جاتی تھیں یعنی اپنے خیال خام میں خانہ کعبہ کی عظمت کے ساتھ اس کلام کی عظمت کو ملا دیا جا تا تھا لیکن اس وقت کے عربی دان غیر مسلم کو یہ جرات نہیں ہوئی کہ یہ کہے کہ میں قرآن جیسا کلام پیش کر سکتا ہوں جو لفظاً اور معنا ان خوبیوں پر مشتمل ہو جن پر قرآن کریم مشتمل ہے اور آج تک قرآن کریم کو اپنی زبان میں استعمال کرنے والے عیسائی یہ دعویٰ نہیں کر سکے اور نہ کر سکتے ہیں اور اگر کوئی جاہل جہالت کے جوش میں یہ دعوی کرے تو خدا کے فضل سے جماعت احمد یہ ثابت کرے گی کہ وہ اپنے دعوی میں غلط ہے۔جماعت احمد یہ ثابت کرے گی اور انسان کو مطمئن کرے گی کہ یہ دعوئی غلط ہے۔آئندہ نوع انسان کی اتنی لمبی زندگی ہے اور اس وقت دنیا میں چوٹی کے غیر مسلم عربی دان