خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 601
خطبات ناصر جلد ششم ۶۰۱ خطبہ جمعہ ۵ رنومبر ۱۹۷۶ء پرواہ کرتی ہے انشاء اللہ تعالیٰ روکیں دور ہوں گی مگر تم اپنے وجودوں میں خدا کی قدرت کا خدا سے ایک نشان مانگو یعنی خدا کی یہ قدرت کہ وہ جماعت کو یہ توفیق دے کہ وہ تمام روکوں کے باوجود خدا کی راہ میں اپنے ایثار اور وفا کا زیادہ شاندار مظاہرہ کرے۔ہم عاجز بندوں کی وفا اور ایثار کو قبول کرتے ہوئے اپنی قدرت کاملہ سے اپنی شان کے مطابق وہ نتائج نکالے جن کا اُس نے نوع انسانی سے اس زمانے میں وعدہ کیا ہے خدا کرے وہ وعدے ہماری آنکھوں کے سامنے پورے ہوں اور ہم دیکھ لیں کہ سچ سچ دنیا نے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو پہچان لیا اور توحید باری پر قائم ہوگئی ہے۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔谢谢谢 از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )