خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 600 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 600

خطبات ناصر جلد ششم ۶۰۰ خطبہ جمعہ ۵ /نومبر ۱۹۷۶ء میں یہ بشارت دی گئی ہے کہ جلسہ سالانہ پر آنے والوں کی تعداد زیادہ ہوگی اس کی فکر کرو۔ایک خواب میں کہا گیا کہ جلسہ سالانہ کے منتظمین کو تیاری زیادہ آدمیوں کے لئے کرنی چاہیے اور بعض اور اسی طرح کی خواہیں ہیں لیکن بہر حال یہ جماعت خدا تعالیٰ کی جماعت ہے۔اس جماعت نے اعلان یہ کیا ہے کہ ہماری زندگی اور ہماری موت اپنے رب کریم کے لئے ہے۔اس جماعت نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہمارا سب کچھ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہے اس جماعت نے دنیا کے گوشے گوشے میں یہ آواز بلند کی ہے کہ وہ اسلام کو دنیا پر غالب کرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔پس غلبہ اسلام کے لئے جو تیاری ہے اس کا ایک بڑا حصہ تربیتی اور علمی لحاظ سے جلسہ سالانہ میں شمولیت ہے۔اس لئے میں جماعت احمدیہ سے یہ کہتا ہوں کہ جو عہد تم نے اپنے دل میں اپنے خدا سے باندھے اور جو عہد تم نے اپنے محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے باندھے جس کے بنی نوع انسان پر بے شمار احسان ہیں اور آپ بھی چونکہ نوع انسانی کا ایک حصہ ہیں اس لئے آپ پر بھی بے انتہا احسان ہیں۔اس محسن اعظم سے جو عہد باندھے ہیں اور اس سلسلہ میں جو اور عہد آپ نے باندھے ہیں اُن کا تقاضا یہ ہے کہ اسلام کی مخالف جو حرکتیں ہیں اُن کو بتا دیں کہ چھوٹی چھوٹی باتیں مثلاً جلسہ سالانہ کی تاریخوں کا دس پندرہ دن ادھر اُدھر ہو جانا یہ ہمارے راستے میں روکیں نہیں بنا کرتیں کیونکہ ایک بہت بڑا اور عظیم مقصد ہمارے سامنے ہے۔دراصل اس وقت جو ہمارا مقصد ہے اس سے بڑا مقصد نوع انسانی کے سامنے کبھی نہیں رکھا گیا چنانچہ پہلوں نے بھی یہی کہا تھا کہ ساری دنیا میں اسلام کے غالب آنے کا زمانہ مہدی علیہ السلام کا زمانہ ہے۔غلبہ اسلام ہوگا تو خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے۔ہوگا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ، ہو گا تو اسلام کی تعلیم کے حسن اور نور کی وجہ سے لیکن تدبیر کی اس دنیا میں انسان کو بعض تدا بیر کے لئے اللہ تعالیٰ مقرر کرتا ہے چنانچہ اُس نے جماعت احمدیہ کو اس تدبیر کے لئے پیدا کیا اور تبلیغ اسلام کے لئے کھڑا کیا اور فرمایا اُٹھو اور ہر قسم کی قربانیاں دیتے ہوئے دنیا کے گوشے گوشے میں اسلام کو پھیلا ؤ اور اس تربیت کے لئے اور ان علوم کو سیکھنے کے لئے جو ہمارے مقصد کے حصول میں ممد و معاون ہیں ہم جلسہ سالانہ میں شریک ہوتے ہیں۔جماعت ان روکوں کی کیا