خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 588
خطبات ناصر جلد ششم ۵۸۸ خطبہ جمعہ ۲۹/اکتوبر ۱۹۷۶ء کے ایک خاص منصوبہ کے ماتحت ہوئی اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ جیسا کہ پہلی بشارتوں میں یہ کھل کر آیا ہے اور ہمارے بزرگوں نے قرآن کریم کی تفسیر کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ اسلام کا ساری دنیا پر غلبہ تمام ادیان باطلہ کے عقائد کا مٹ جانا اور اسلامی تعلیم کا دنیا میں قائم ہو جانا مہدی اور مسیح کے زمانہ میں ہوگا۔یہی وہ زمانہ ہے یہ ہمارا یقین ہے، یہ ہمارا عقیدہ ہے، یہ ہمارا اعتقاد ہے۔یہ وہ چیز ہے جس کو ہم اسی طرح مانتے ہیں جس طرح ہم یہ مانتے ہیں کہ اس وقت سورج نکلا ہوا ہے۔آپ کی تو اس طرف پیٹھ ہے میرے سامنے دھوپ ہے۔جس طرح اس دھوپ پر ہمیں یقین ہے اسی طرح اس بات پر ہمیں یقین ہے اور ہمیں یہ یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے منصوبوں کو انسان نا کام نہیں بنایا کرتے اور ہمیں یہ یقین ہے کہ ہماری کسی کوشش کے نتیجہ میں نہیں بلکہ اس وقت تک کہ ہمارے دل اللہ تعالیٰ کے پیار سے معمور رہیں اور ہمارے سینے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق سے بھرے رہیں اور ہمارا احساس یہ رہے کہ ہم ادنی چاکر کی حیثیت میں اسلام کو ساری دنیا میں قائم کرنے کے لئے پیدا ہوئے اور قائم کئے گئے ہیں اس وقت تک اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہمارے شامل حال رہیں گی اور ہمارا قدم شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے گا۔پس راستہ بڑا کھلا ہے سختیاں بھی اٹھانی پڑیں گی ، تکلیفیں بھی اٹھانی پڑیں گی لیکن ہم کیا جانیں ان تکلیفوں کو خدا کی راہ میں۔دنیا اپنا زور لگائے گی کہ ہمیں نا کام کیا جائے جیسا کہ پہلے لگاتی رہی ہے لیکن ہمیں نا کام نہیں کر سکتی۔میں دنیا کے ہر مینار سے یہ آواز بلند کرنے کے لئے تیار ہوں کہ دنیا خدا تعالیٰ کے اس منصوبہ کو نا کام نہیں کر سکتی۔دنیا کے سارے ایٹم بم اکٹھے ہو جائیں پھر بھی جو طاقتیں اس وقت گھمنڈ سے اپنی گردنیں اٹھائے ہوئے ہیں، ہم ان کی خیر خواہی کے لئے ان کے دل جیت کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے ان کو جمع کر دیں گے۔یہ ہے منصوبہ، مارنے کا نہیں زندہ کرنے کا۔قرآن کریم نے بڑا پیارا اعلان کیا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز کی طرف آؤ اس پر لبیک کہو کہ وہ تمہیں اس لئے بلاتا ہے لِمَا يُحِيكُمُ (الانفال:۲۵) کہ وہ تمہیں زندہ کرے۔اس وقت مردوں جیسی حالت ہے۔یہ کام تو ہو کر رہے گا لیکن احمدیت کی ہر اس نسل کی زندگی میں کامیابی کا حصہ ہوگا جو نسل اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے خدا کی راہ میں قربانی دیتی چلی جائے گی۔