خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 587 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 587

خطبات ناصر جلد ششم انہوں نے اس پر صحیح لکھا ہوا ہے کہ ۵۸۷ ہم تو ہر دم چڑھ رہے ہیں اک بلندی کی طرف وہ بلاتے ہیں کہ ہو جا ئیں نہاں ہم زیر غار خطبہ جمعہ ۲۹/اکتوبر ۱۹۷۶ء ایک بلندی کی طرف اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے صرف اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے جماعت بڑھ رہی ہے اور اپنی ہر قسم کی قربانیوں میں ترقی کر رہی ہے۔ان میں سے ایک حصہ مالی قربانی کا بھی ہے۔تحریک جدید کے ماتحت ان قربانیوں کا جو منصو بہ بنایا گیا تھا اس کے متعلق بھی میں سمجھتا ہوں کہ اب بہت کچھ کہنے کی ضرورت ہے انشاء اللہ۔اللہ نے توفیق دی تو میں کسی خطبے میں اس کے متعلق بیان کروں گا۔اس وقت میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ چند سال پہلے جو ٹارگٹ میں نے جماعت کو دیا تھا اس تک پہنچنے میں کافی دیر لگ گئی۔وہ ٹارگٹ غالباً آٹھ لاکھ اور کچھ ہزار کا تھا لیکن پھر جو بیر بیئر (Barrier ) اور جو روک تھی۔پتہ نہیں کیا تھی خدا ہی جانتا ہے۔جماعت نے اس کو پھلانگا اور سال رواں کے یعنی جو سال گزر رہا ہے اس کے وعدے بارہ لاکھ ستر ہزار کے ہو گئے اور نئے سال کا ٹارگٹ اللہ پر توکل کرتے ہوئے اور اسی پر بھروسہ رکھتے ہوئے میں پندرہ لاکھ کا مقرر کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ جماعت اسے پورا کرے گی۔ہمارے دل خدا کی حمد سے ہمیشہ ہی معمور رہتے ہیں۔ہماری دعا ہے کہ ہمارے دلوں میں خدا تعالیٰ مزید حمد ، بے شمار حمد کرنے کی وسعت پیدا کر دے تا کہ ہم اس کے شکر گزار بندے بن کر اپنی زندگیاں گزارنے والے ہوں۔اس گراف میں ایک اور چیز نظر آتی ہے وہ یہ کہ گذشتہ تین سال حوادثات کے سال تھے ۱۹۷۳ ء میں بڑا سخت سیلاب آیا تھا اس نے نقصان کیا پھر ۱۹۷۴ء میں حالات خراب ہوئے اور ابھی تک اس کی بازگشت کسی طرح ختم ہونے میں ہی نہیں آرہی۔اللہ تعالیٰ رحم کرے لیکن ان سالوں میں تو مالی قربانیوں کا گراف بڑی تیزی کے ساتھ اوپر اٹھا ہے ہم یقین رکھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے ہم یقین رکھتے ہیں کہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام یقیناً مسیح موعود اور مہدی معہود علیہ السلام ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ مہدی کی بعثت اللہ تعالیٰ