خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 539
خطبات ناصر جلد ششم ۵۳۹ خطبہ جمعہ ۱۳ /اگست ۱۹۷۶ء آخر میں انہیں انمول دعاؤں سے (جو ایک رنگ میں الوداعی دعائیں ہونے کے باعث خاص طور پر اثر وجذب میں ڈوبی ہوئی تھیں نوازا تو ان پر رقت کا عالم طاری ہوئے بغیر نہ رہا اور وہ ہر ہر دعا پر آمین ! اللهم امین “ کہتے رہے اور اس یقین سے لبریز ہو گئے کہ اللہ تعالیٰ کے بندہ کی یہ دعا ئیں جناب الہی میں مقبول ہو کر اُن کے لئے اللہ تعالیٰ کے فیضانِ خاص کا دروازہ کھولنے پر منتج ہوں گی۔اثر و جذب میں ڈوبے ہوئے اس بصیرت افروز خطبہ کے بعد جو پچیس منٹ تک جاری رہا۔حضور نے دو بجے بعد دو پہر جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔نمازوں سے فارغ ہونے کے بعد حضور نے احباب جماعت کے درمیان رونق افروز ہو کر اُن سے بہت محبت بھرے انداز میں باتیں کیں اور انہیں اہم تربیتی ارشادات سے نوازا۔روزنامه الفضل ربوه ۲۰ را کتوبر ۱۹۷۶ء صفحه ۶،۵،۲)