خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 514 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 514

خطبات ناصر جلد ششم ۵۱۴ خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۷۶ء پر فوراً ہی فنا وارد ہو جائے اور کوئی چیز بھی باقی نہ رہے۔ایسے حَى وَقَیوم اور قدرت طاقت کے ساتھ زندہ تعلق کا ہونا از بس ضروری ہے اس کے بغیر انسان روحانی طور پر زندہ رہ ہی نہیں سکتا زندہ تعلق خدا کے ساتھ اُس وقت قائم ہوتا ہے جب انسان اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہو جائے اور اُس کی رُوح رَضِيْتُ بِاللهِ رَبَّا پکار اٹھے لیکن ایک خا کی انسان رضِيْتُ بِاللهِ رَبِّاً ( یعنی میں اپنے رب کی رضا پر راضی ہوں ) اُس وقت ہی کہہ سکتا ہے جب خدا تعالیٰ اسے اپنی جناب سے ایسا کہنے کی اجازت عطا فرمائے۔اس مرحلہ پر حضور نے خطبہ کے دوران جذبات تشکر سے لبریز ہو کر بڑے جذ بہ سے فرمایا کہ آج میں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے خوشی کے ساتھ اپنے آپ کو یہ اعلان کرنے پر مجبور پاتا ہوں کہ رضیتُ بِاللهِ رَبا یعنی میں اپنے رب کی رضا پر راضی ہوں۔آپ سب جانتے ہیں کہ گزشتہ سال میں نے نامساعد حالات میں سویڈن کے شہر گوٹن برگ میں ایک مسجد کا سنگ بنیا درکھا تھا خدا نے اپنے فضل سے سب رو کیں دور کر دیں اور اسی کے فضل سے اب وہ مسجد بن کر تیار ہو گئی ہے اور اُسی کی دی ہوئی توفیق سے عنقریب اس کا افتتاح عمل میں آنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنے فضل سے بہت مخلص جماعت عطا کی ہے اور انہیں خدا کی راہ میں قربانیاں کرنے کی غیر معمولی توفیق سے نوازا ہے۔اس نئی مسجد کی تعمیر کے لئے پاکستان سے باہر کی بعض جماعتوں نے رقم فراہم کر دکھائی بالخصوص اللہ تعالیٰ نے جماعت انگلستان کو مالی قربانی پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔اس پر دل اللہ تعالیٰ کی حمد اور اُس کی تقدیس سے بھر جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اسی دنیا میں جزائے خیر عطا فرمائے۔ہر ایک کا خاتمہ بالخیر ہو اور اگلے جہان کی زندگی میں بھی جو دائمی ہے ہر ایک کو اُس کا پیار حاصل رہے۔اس ضمن میں اللہ تعالیٰ کے افضال وانعامات کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے مزید فرمایا ابتدا میں مسجد کی تعمیر کا اندازہ لگایا گیا تھا بعد ازاں اس میں کچھ فرق پڑ گیا۔جب اندازہ لگایا گیا تھا اس وقت پاؤنڈ کی قیمت زیادہ تھی لیکن بعد میں پاؤنڈ کی قیمت گر گئی اور اندازہ سے بڑھ کر پاؤنڈز (Pounds) ادا کرنا پڑے۔کنٹریکٹر کو آخری قسط ادا کرنا تھی اور رقم ختم ہو گئی تھی میں نے مسجد کی تعمیر سے قبل