خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 509
خطبات ناصر جلد ششم خطبہ جمعہ ۱۶؍جولائی ۱۹۷۶ء دے کر علوم حاصل کر کے اس کے نام کو بلند کرنے کے لئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کے لئے مبلغ بنیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے علموں میں بھی زیادتی کرے۔اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات وصفات کے متعلق قرآن کریم میں علوم کا جو خزانہ بیان کیا ہے اور جو ہمارے سامنے مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے آج رکھا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے پڑھنے اور اس کے سمجھنے اور اس کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو نباہنے کی توفیق بھی دے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جوشان اور آپ کا جو مرتبہ اور آپ کی جو جلالت ہے خدا تعالیٰ ہمیں اس کو سمجھنے کی بھی توفیق دے اور اس عظمت و شان کو اپنے دلوں میں محفوظ کرتے ہوئے ہمارے دل اس جذبہ سے معمور ہوں کہ ہم نے اس پیارے اور محبوب آقا و مطاع کی اتباع کرنی ہے تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا اور پیار کو حاصل کرنے والے ہوں۔علموں کے میدان میں آگے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔”علموں میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ بہت سارے علوم یعنی سائنسز ہیں۔اللہ تعالیٰ بڑا فضل کرتا ہے نسبتی لحاظ سے آج آپ دوسروں سے آگے نکل رہے ہیں لیکن مجھے یہ اندیشہ ہے، میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو جتنے ذہن دیئے ہیں کچھ اپنی غفلت کے نتیجہ میں اور کچھ اپنے ماحول کی غفلت کے نتیجہ میں ، سارے کے سارے پنپ نہیں رہے ترقی نہیں کر رہے نشو و نما نہیں حاصل کر رہے۔میں نے اعلان کیا اور بار بار اعلان کیا کہ جو اچھا دماغ ہے اگر وہ جماعت کے علم میں آجائے میرے علم میں آ جائے تو ایک سیکنڈ کے لئے بھی کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ یہ ضائع ہو جائے اس کے لئے پیسے کہاں سے لا ئیں بلکہ اس کے لئے ہم فوری انتظام کرنے کے لئے سوچتے ہیں اور خدا تعالیٰ ہی انتظام کرتا ہے وہی دینے والا ہے لیکن میں یہ وضاحت کر دوں کہ جماعت تنگی ترشی سے اور جس طرح بھی ہو سکے ان کی نشو و نما کے لئے ہر قسم کی قربانی دے کر انتظام کرے گی وہ اعلیٰ دماغ ہیں۔یہ ٹھیک ہے کہ ہر آدمی اپنے متعلق بہت کچھ حسن ظنی بھی کرتا ہے مثلاً ایک دفعہ ایک تھرڈ ڈویژن کے لڑکے نے لکھا کہ میں نے بڑی اچھی تھرڈ ڈویژن میں فلاں کورس پاس کیا ہے میرے لئے آگے پڑھائی کا انتظام کر دیں۔اس کے لئے تھرڈ ڈویژن ہی بڑی اچھی تھرڈ ڈویژن بن جاتی