خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 479 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 479

خطبات ناصر جلد ششم ۴۷۹ خطبہ جمعہ ۲۵ جون ۱۹۷۶ء جماعت احمد یہ حکومت وقت کی اطاعت اور قانون کے احترام کو ضروری سمجھتی ہے خطبه جمعه فرموده ۲۵ جون ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ ، تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ - (النساء : ٦٠ ) اس کے بعد فرمایا :۔گذشتہ چند خطبوں میں میں نے جماعت کے شرعی اور قانونی حقوق کے متعلق کچھ کہا تھا آج میں ہر احمدی پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ان کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔انسان اپنے اندر دو پہلو رکھتا ہے ایک اس کے حقوق کے پہلو ہیں اور دوسرے اس کی ذمہ داریوں کے پہلو ہیں۔ذمہ داریاں مختلف النوع اور مختلف قسم کی ہیں۔عام ذمہ داری جو ہر احمدی پر ہے اور ہر ملک کے ہر شہری پر ہے وہ مشترکہ ذمہ داری ہے جس کو شہری ذمہ داری“ کہا جاتا ہے یہ شہری حقوق کے مقابلہ میں آجاتی ہے اور دراصل یہ حقوق کا ہی دوسرا رُخ ہے کیونکہ ایک سوال ہوتا ہے حق کے لینے کا اور ایک سوال ہوتا ہے حق کے ادا کرنے کا۔شہری ذمہ داریوں میں سے ایک وہ ذمہ داریاں ہیں جو کہ قانونِ وقت یا حکومت وقت شہریوں پر ڈالتی ہے اور ایک