خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 478
خطبات ناصر جلد ششم ۴۷۸ خطبہ جمعہ ارجون ۱۹۷۶ء ٹھیک ہے وہ اپنی خوشیاں منالیں لیکن ہماری خوشی تو اس بات میں ہے کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمیشہ اتباع کرتے رہیں۔ہمارے دلوں میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جو عشق مہدی علیہ السلام نے پیدا کیا ہے اس کے شکر گزار بنے رہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں مستانہ وار اپنی زندگیوں کے دن گزارنے والے بن جائیں۔خدا کرے کہ ہماری یہ خوشی پوری ہوتی رہے اور ہماری جو ذمہ داری ہے ہم اس کو نباہنے والے ہوں اور خدا کرے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی جو آگ ہمارے دلوں میں بھڑکائی گئی ہے اس کی شدت میں کبھی کمی واقع نہ ہو اور خدا کرے کہ جیسا کہ قرآن کریم میں يُحببكم الله کا وعدہ ہے ہمارے اہل اور ہماری نسلوں کے حق میں بھی وہ پورا ہو اور ہم اللہ تعالیٰ کے پیار اور محبت کو حاصل کرنے والے ہوں۔آمین روزنامه الفضل ربوہ ۱۳ / جولائی ۱۹۷۶ ، صفحہ ۲ تا ۵)