خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 431 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 431

خطبات ناصر جلد ششم ۴۳۱ خطبہ جمعہ ۱/۳۰ پریل ۱۹۷۶ء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس پیار کو چھوڑنے کے بعد اور اُن برکات کو نظر انداز کرنے کے بعد اور ان آسمانی برکات سے منہ موڑنے کے بعد اور ان حقائق اشیاء کو پیٹھ پیچھے پھینک دینے کے بعد پھر مہدی علیہ السلام کے ساتھ ایسے آدمی کا کیا تعلق رہ جاتا ہے۔یہ تعلق تو قائم ہی ہوا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے۔یہ تعلق تو پیدا ہی اس لئے ہوا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میں مہدی سے پیار کرتا ہوں تم بھی اس سے پیار کرنا اور میرا اسے سلام پہنچانا۔اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تعلق نہ ہو یا آپ کا واسطہ نہ ہو اور آپ کے ساتھ تعلق محبت نہ ہو تو مہدی پر ایمان لانے کا کیا مطلب؟ اس واسطے کوئی شخص اسلام کو چھوڑ کر، اسلام سے ارتداد اختیار کر کے (خواہ کسی غرض کے لئے اُس نے ایسا کیا ہو ) اُس جماعت کا فرد نہیں رہ سکتا جو جماعت کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارات کے مطابق قائم کی گئی ہو اور اس غرض کے لئے قائم کی گئی ہو کہ وہ اسلام کو غالب کرے۔ایک شخص کہتا ہے میں اسلام پر ایمان ہی نہیں لاتا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تعلق ہی نہیں رہا وہ شخص پیشگوئیوں کے مطابق غلبہ اسلام کی اس زبر دست مہم اور عظیم جہاد میں حصہ کیسے لے سکتا ہے جو اس وقت شروع ہو چکا ہے اور اپنے وقت پر بخیر وخوبی ختم ہو گا۔آج کل کے حالات میں دنیا بعض کمزور ایمان والوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے حالانکہ قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ دنیا کی بڑی سے بڑی عزت بھی خدا کی طرف سے ملنے والی عزّت کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔یہ دراصل عزت ہے ہی نہیں، یہ تو ذلت ہے۔عزت دینا یا ذلت پہنچانا یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے یہ دُنیا داروں یا دنیا کی بادشاہتوں کا کام نہیں ہے۔اگر کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ وہ اسلام کے دامن کو چھوڑ کر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا باغی بن کر عزت حاصل کرے گا تو یہ اس کی غلطی ہے اور یہ سمجھنا بھی اس کی غلطی ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ غلطی ہے کہ اس کے بعد پھر وہ احمدیت کے ساتھ وابستہ بھی رہ سکتا ہے۔مجھے کسی نے بتایا کہ بعض احمدی کہلانے والے صوبائی اسمبلیوں میں اچھوتوں کی اور غیر مسلموں کی جو الیکشن ہوگی اس میں حصہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں۔میں نے کہا ان کی یہی خواہش بتاتی ہے کہ اسلام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، یہ