خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 422 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 422

خطبات ناصر جلد ششم ۴۲۲ خطبہ جمعہ ۱/۲۳ پریل ۱۹۷۶ء اس کے نتیجہ میں اسلام کی طاقت ہماری اس جڑ کو جو بے دینی کی جڑ ہے جو خدا تعالیٰ سے دور لے جانے والی جڑ ہے اس کو اکھیڑ کر پرے نہیں پھینک سکے گی۔ان لوگوں کے ساتھ مقابلہ ہے۔پھر آج آدھی دنیا وہ ہے جو خدا کی منکر ہو چکی ہے اور انہوں نے یہ اعلان کر دیا کہ ہم زمین سے خدا کے نام اور آسمانوں سے خدا کے وجود کو مٹا دیں گے۔خود یہی اعلان ایک احمدی کے نزدیک ایسا ہے کہ جو اُن کی ناکامی کا سبب بننے والا ہے کیونکہ یہ سمجھنا کہ خدا کا وجود آسمانوں پر تو ہے لیکن زمین پر نہیں ہے یہ بنیادی طور پر ایک غلط تصور ہے اور اس کی غلطی جب ثابت ہو جاتی ہے تو اس زمین پر بسنے والے یہ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا وجود تو یہاں بھی ہے (وہ تو ہر جگہ موجود ہے ) اور وہ اتنی طاقتوں کے ساتھ یہاں بھی موجود ہے کہ انسان کی یہ طاقت نہیں کہ وہ اس کے مقابلہ میں کھڑا ہو اور کامیاب ہوا اور خدا تعالیٰ کے منصوبوں کو نا کام کرنے کی کامیاب تدبیر کر سکے لیکن بہر حال دنیوی لحاظ سے وہ زبر دست طاقتیں ہیں ایسی زبر دست طاقتیں کہ مذہبی دنیا بھی ان سے ڈرنے لگ گئی انہوں نے ایٹم بم اور ہلاکت کے دوسرے سامان بنالئے۔روس اور دوسرے کمیونسٹ یا سوشلسٹ ممالک اور مذہبی دنیا کے اندر جو کمیونسٹ یا سوشلسٹ گروپ ہیں اگر ان کو اکٹھا کیا جائے تو تعداد کے لحاظ سے وہ مذہبی دنیا سے بھی بڑھ جاتے ہیں۔میں جب سوچتا ہوں تو مجھے خیال آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے کندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی ہے اس کی مثال اگر کچھ تھوڑی بہت دی جاسکتی ہے تو وہ ایسی مثال ہے کہ ایک آدمی ماؤنٹ ایورسٹ جو کہ دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ہے اس کے دامن میں کھڑا ہو اور کہے کہ میں ایک ٹکر کے ساتھ اس پہاڑ کو گرا دوں گا جہاں تک طاقتوں کا مقابلہ ہے یہ مثال بھی کمزور ہوگی کیونکہ آج احمدیت کی طاقت دنیوی نقطہ نگاہ سے ان طاقتوں کے مقابلہ میں اتنی بھی نہیں جتنی کہ ہمالیہ کے مقابلہ میں جو کہ زمین کے اندر گھسا ہوا اور آسمان سے باتیں کرنے والا ہے اس شخص کی طاقت ہے جو یہ کہتا ہے کہ ایک ٹھوکر کے ساتھ وہ اس کو اپنی جگہ سے ہلا دے گا۔مخالفین اسلام اور معاندین اسلام یا اسلام سے غافل اور اسلامی حسن سے دور اور خدا تعالیٰ کا عرفان نہ رکھنے والی دنیا کے ساتھ ہمارا مقابلہ اس سے بھی سخت ہے اور ان کے مقابلہ میں جن کے متعلق خدا نے ہمیں