خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 413 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 413

خطبات ناصر جلد ششم ۴۱۳ خطبہ جمعہ ۱۶ ۱۷ پریل ۱۹۷۶ء میں اس وقت بحیثیت جماعت بات کر رہا ہوں ) اُس پر خدا تعالیٰ کے نشانات آسمان سے بارش کی طرح ظاہر ہورہے ہیں اور پھر قرآن نے کہا ہے کہ بارش کے قطروں کو گنا جا سکتا ہے لیکن خدا کے فضلوں کو اور اس کی رحمت کی جو بارش ہے اس کے قطروں کو نہیں گنا جاسکتا، بارش کے قطرے بھی کہاں گئے جاسکتے ہیں لیکن وہ تو ایک مادی فضل اور رحمت ہے جو روحانی فضل نازل ہوتے ہیں ان کا تو کوئی شمار ہی نہیں ہے۔پس خدا تعالیٰ اپنے وجود پر اپنے قادر نہ تصرفات سے مہر لگاتا ہے اور وہ ایسے عظیم معجزات دکھاتا ہے کہ دنیا ان کا انکار نہیں کر سکتی۔مثلاً کمیونزم کو لے لو اور خدا کی شان دیکھو کہ ابھی لینن نے عملاً کوئی قدم نہیں اُٹھایا تھا ( تھیوری الگ چیز ہے) لیکن ابھی کوئی ملک کمیونسٹ نہیں ہوا تھا اور لینن وہ شخص ہے جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک دن سر جوڑا اور یہ پروگرام بنایا کہ روس میں کوئی انقلابی تحریک شروع کی جائے۔چنانچہ جس دن لینن نے سر جوڑا اور اپنے ساتھیوں۔مشورہ کیا اس سے کئی ہفتے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بتادیا گیا تھا کہ روس میں ایک انقلاب عظیم آنے والا ہے۔ایک دفعہ ایک کمیونسٹ سائنٹسٹ پاکستان میں آئے۔انہوں نے تعلیم الاسلام کالج کی طرف سے دعوت قبول کی اور یہاں تقریر بھی کی۔اُس وقت میں کالج کا پرنسپل تھا میں نے اُن کے کانوں میں یہی بات ڈالی کیونکہ میں سمجھتا ہوں جو دہر یہ دماغ ہے اس پر خدا تعالیٰ کی قدرتوں کے زبردست نشانات بہت اثر کرتے ہیں۔دنیوی لحاظ سے اُن کے دماغ کو بہت اچھے ہوتے ہیں لیکن الہی نشانات کو وہ Explain نہیں کر سکتے اور ان کی وجوہات بیان نہیں کر سکتے۔چنانچہ جب میں نے اُن کو یہ بات بتائی کہ تمہیں نہیں پتہ تھا کہ روس میں کیا ہونے والا ہے لیکن ہمیں پتہ تھا بحیثیت جماعت کیونکہ بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے جماعت احمدیہ کو بتا دیا تھا کہ روس میں ایک عظیم انقلاب بپا ہونے والا ہے اور یہ زار روس کی حکومت ختم ہو جائے گی جب اُس نے یہ بات سنی تو اس کی طبیعت پر اس کا اتنا اثر ہوا کہ آپ انداز نہیں کر سکتے۔غرض اسلام نے خدا تعالیٰ کی وحدانیت پر ایک مسلمان کے ہاتھ میں جہاں زبردست عقلی