خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 379 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 379

خطبات ناصر جلد ششم ۳۷۹ خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء منْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُم (المائدة :۱۰۶) سب سے زیادہ ہم محتاج ہیں کہ شیطان ہمارے نفسوں پر حملہ نہ کرے۔شیطان ہمیں بے راہ نہ کر دے۔شیطان ہمیں اللہ سے دور نہ لے جائے۔شیطان ہمارے دلوں میں اس محبت کو قائم رکھنے میں روک نہ بنے جو محبت کہ ہمارے دلوں میں مہدی علیہ السلام نے پیدا کی ہے اور یہ محبت جو ہمارے دلوں میں خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن عظیم کے لئے پیدا کی گئی ہے خدا کرے اس میں کبھی ذرہ بھر کمی واقع نہ ہو بلکہ یہ محبت بڑھتی ہی چلی جائے۔اور یہ نور اتنا پھیلے کہ ساری نوع انسانی کو اپنی لپیٹ میں لے لے اور ساری دنیا کو اپنے احاطہ میں لے لے اور سب لوگ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں اسلام کے نام پر جو جبر کا دھبہ لگا ہے وہ یکسر اور ہمیشہ کے لئے مٹادیا جائے اور آئندہ قیامت تک کسی کو یہ کہنے کی جرات نہ ہواور نہ ہی وہ اسلام پر یہ الزام لگا سکے کہ اسلام جبر کی کسی رنگ میں بھی اجازت دیتا ہے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )