خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 378 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 378

خطبات ناصر جلد ششم ۳۷۸ خطبہ جمعہ ۲۶ / مارچ ۱۹۷۶ء اپنے ایمان کا اعلان کیا تو ہم تمہارا سر پھوڑ دیں گے ہم تمہاری کوٹھیاں جلا دیں گے۔ہم تمہاری دکانیں لوٹ لیں گے ہم تمہیں یہ نقصان پہنچا ئیں گے اور ہم تمہیں وہ نقصان پہنچا ئیں گے اسی طرح ایک اور جبر اس شکل میں نظر آتا ہے کہ ایک شخص کہتا ہے کہ میرے دل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار ہے میرا دل کرتا ہے کہ میں ہر وقت آپ پر درود بھیجتار ہوں اور خدا تعالیٰ کی حمد کے ترانے گاتا رہوں اور سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کا ورد کرتا رہوں لیکن بعض لوگ ڈانگ (لٹھ ) لے کر سر کے اوپر کھڑے ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہو ( نعوذ باللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے تمام دعاوی میں جھوٹے تھے تب ہم خوش ہوں گے۔پس ایسے لوگوں کے لئے بھی جو اس قسم کے جبر روار کھتے ہیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے۔میں نے چند مثالیں دی ہیں ورنہ بہت سی مثالیں دی جاسکتی ہیں لیکن میں اس تفصیل میں اس وقت نہیں جانا چاہتا۔اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ تم خدا کو نہ مانو تو اس کو یہ کہنا چاہیے کہ ہمارے بادی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جو نمائندہ اس زمانہ میں ہے اُس نے تو مجھے یہ سبق دیا ہے کہ قرآن کریم کے ایک حکم سے بھی بغاوت کرو گے تو تم خدا کے غضب کی جہنم خریدو گے مگران لوگوں کا حال یہ ہے کہ اُسی سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ تم یہ کہو ہم قرآن کریم کے کسی حکم کو نہیں مانتے ور نہ ہم تمہیں یہ ڈکھ دیں گے اور وہ دُکھ دیں گے یہ تو گویا ایک صریحاً جبر ہے جو اس وقت ہمیں نظر آنے لگا ہے لیکن نہ جبر کے مقابلے میں ہمیں جبر کی اجازت ہے اور نہ جبر کے مقابلے میں ہمیں بد دعا کرنے کی اجازت ہے ہمیں حکم ہے کہ اس قسم کی جب خلاف اسلام حرکتیں دیکھو اور قرآن کریم میں لا إكراه في الدین کے اس عظیم اعلان کے خلاف باتیں دیکھو تو تم ایسے لوگوں کے لئے دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ اُن کی ہدایت کے سامان پیدا کرے۔اللہ تعالیٰ اُن کو بھی هُدًى لِّلنَّاس اور بيّنت مِنَ الھدی میں جن زبر دست دلائل کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اُن کو سمجھنے اور اُن سے فائدہ اُٹھانے اور اپنے نفوس کو اُن کے ذریعہ منور کرنے اور نوع انسانی کے لئے نور اور برکت اور خیر کے سامان پیدا کرنے کی توفیق عطا کرے اور اُن سے پہلے ہمیں عطا کرے کیونکہ لَا يَضُرُّكُم