خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 304 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 304

خطبات ناصر جلد ششم ۳۰۴ خطبہ جمعہ ۲۳ /جنوری ۱۹۷۶ء کہ میں نماز جمعہ میں جہلم کی جماعت کی شکلیں دیکھ لوں اور اُن کو کچھ باتیں کہہ سکوں۔اس کے علاوہ بعض دوسرے مقامات سے بھی دوست آئے ہوئے ہیں اس لئے میں جمعہ کی نماز پڑھانے آ گیا ہوں۔ایک ضروری امر کے متعلق میں مختصر سا خطبہ دوں گا اور وہ یہ ہے کہ ہم خود کو احمدی کہتے ہیں۔ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ ہم احمدی مسلمان ہیں اور یہ دعویٰ اس لئے ہے کہ آج سے قریباً ۸۵ سال پہلے ایک شخص نے مسیح اور مہدی ہونے کا دعوی کیا یعنی اُس مسیح کا جس کی اُمت محمدیہ کو بشارت دی گئی تھی اور اُس مہدی کا جس کا ذکر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارات میں ہے اور جس کے آنے کے بارہ میں قرآن کریم میں اشارے پائے جاتے ہیں اور جن آیات کی تفسیر کرتے ہوئے صلحائے امت نے بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے کہ یہ مسیح کے زمانے کی خبریں ہیں اور یہ باتیں مہدی علیہ السلام کی صداقت کے دلائل ہیں۔مدعی نے یہ دعویٰ کیا کہ میں اُن بشارتوں کے مطابق آیا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے بزرگوں کو مسیح اور مہدی علیہ السلام کو شناخت کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔پھر بعد میں آنے والی نسلوں میں سے ساری دنیا میں احمدی پیدا ہو گئے یعنی ملک ملک کے اصلی باشندوں میں سے بھی احمدی ہو گئے۔کچھ تو وہ احمدی ہیں جو باہر سے جا کر آباد ہوئے میں اُن کا ذکر نہیں کر رہا۔ہر ملک کے اصلی باشندوں میں سے ایسے افراد اور بعض جگہ ایسے گروہ اور بعض جگہ اتنے بڑے گروہ کہ جن کی تعداد لاکھوں کی ہے اللہ تعالیٰ نے اُن کو یہ توفیق عطا فرمائی کہ وہ اس مدعی کو پہچانیں اور اس پر ایمان لائیں۔اس ایمان کے نتیجہ میں جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا ساری دنیا آپ کی مخالف ہو گئی۔عیسائی اس لئے مخالف ہو گئے کہ مہدی علیہ السلام نے کہا مجھے اس لئے مبعوث کیا گیا ہے کہ میں عقلی دلائل کے ساتھ اُس صلیب کو توڑ کر پھینک دوں جس نے مسیح کی ہڈیوں کو توڑا اور آپ کے جسم کو زخمی کیا تھا۔ہندوؤں سے کہا میں تمہاری اصلاح کے لئے آیا ہوں۔جس اوتار کا تم انتظار کر رہے تھے، اس حیثیت میں مجھے تمہاری طرف بھی بھیجا گیا ہے تو وہ غصے میں آگئے۔پھر عیسائیوں کی رسومات، اُن کی عادتیں ، غلط خیالات اور گندے عقائد اُن میں پیدا ہو چکے تھے مثلاً شرک کا عقیدہ ایک نہایت گندا عقیدہ ہے۔مہدی علیہ السلام نے کہا میں ایسے غلط خیالات کو مٹا دوں گا۔ظاہر ہے وہ