خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 295
خطبات ناصر جلد ششم ۲۹۵ خطبہ جمعہ ۹ جنوری ۱۹۷۶ء ہیں کہ مرنے سے پہلے وہ بلند مقام پر پہنچیں اور ان کا خاتمہ بالخیر ہو۔لیکن ہم ان کو منافق بھی نہیں کہہ سکتے کیونکہ ابھی ان کی کمزوری نفاق کی حد تک نہیں پہنچی ہوتی۔قرآن کریم نے سورۃ بقرہ کے شروع میں منافقین کا جو ذ کر کیا ہے اس میں فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ کہا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی فَزَادَهُمُ الله مَرَضًا بھی کہا ہے جب کہ قرآن کریم کی بعض دوسری آیات میں صرف اتنا بتایا ہے کہ ان کے دلوں میں مرض ہے۔چوتھا گر وہ ان لوگوں کا ہے جن کے دل میں مرض بھی ہے اور جن سے اعمال بھی وہی سرزد ہوتے ہیں جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ان کے نفاق اور ان کی اس قلبی مرض کو بڑھاتا چلا جاتا ہے اور ان کا مستقبل ان کے ماضی سے زیادہ خراب، زیادہ بھیانک اور خدا تعالیٰ سے زیادہ دور لے جانے والا بن جاتا ہے۔اب میں اپنے امریکن بھائیوں سے یہ کہوں گا کہ جو پاکستانی احمدی آپ کو امریکہ میں نظر آتے ہیں ان میں ان چاروں قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں۔اس لئے آپ یہ نہ سمجھیں کہ بوجہ اس کے کہ وہ پاکستانی احمدی ہیں وہ آپ کے لئے نمونہ ہیں ان میں وہ لوگ بھی ہیں جو آپ کے لئے واقعی نمونہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو صدق و ثبات اور محبت و وفا میں اور بھی بڑھائے اور اللہ تعالیٰ کے پیار کے جلوے ان پر اور بھی نازل ہوں۔وہ آپ کے لئے نمونہ بنیں اور خدا کرے آپ میں سے بھی ایک گروہ پیدا ہو جو ان کے لئے نمونہ بنے اور اس طرح ہم اپنے مقصود کو پالینے والے ہوں یعنی ساری کی ساری نوع انسانی کو اُمتِ واحدہ بنانے کی اس عظیم مہم میں کامیاب ہوں جس کے لئے مہدی معہود کو مبعوث کیا گیا ہے لیکن جس طرح امریکہ کے مقامی احمدیوں میں بعض کمزور احمدی بھی ہیں اور زیر تربیت بھی۔اُسی طرح امریکہ میں بسنے والے پاکستانی احمدیوں میں بھی بعض کمزور احمدی ہیں لیکن ان کا تعلق دوسرے گروہ کے ساتھ ہے جن کے متعلق میں نے بتایا ہے کہ ان کو اپنی کمزوری کا احساس ہوتا ہے اور ان کی ہر دم یہ کوشش ہوتی ہے اور وہ اس مجاہدے میں مشغول رہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی کمزوریوں کو دور کرے اور ان کے بھائی تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى (المآئدۃ:۳) کے حکم کے ماتحت اُن کی کمزوریوں کو دور کرنے میں ان کا ہاتھ بٹاتے