خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 285 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 285

خطبات ناصر جلد ششم ۲۸۵ خطبہ جمعہ ۲ جنوری ۱۹۷۶ء میں ان کے اندازے کے مطابق رقم جمع نہیں ہوئی۔وقف جدید کی انتظامیہ نے ان کا ۵۰ ہزار کا بجٹ تجویز کیا تھا لیکن ۵۰ ہزار کے مقابلہ میں وصولی ۲۳۲۴۰ روپے ہوئی ہے گو ۱۹۷۴ء کے مقابلہ میں ۱۹۷۵ء میں چند رقوم کی زیادتی تو ہے کیونکہ اس سے پہلے سال ۲۳۱۳۵ روپے وصولی ہوئی تھی اور ۱۹۷۵ء میں ۲۳۲۴۰ روپے وصولی ہوئی ہے جو کہ گذشتہ سال سے زیادہ ہے لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے اطفال ہزاروں کی تعداد میں ہر سال بڑھ جاتے ہیں ان کو اسی نسبت سے اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔وہ کچھ طفلانہ شعور بھی پیدا کر لیتے ہیں اس لئے ان کو توجہ دلا کر تیار کرنا چاہیے کہ وہ اپنے بڑوں سے پیچھے رہنے والے نہ ہوں بلکہ ان سے آگے بڑھنے والے ہوں۔یہ تو چندوں کی شکل ہے اور اللہ تعالیٰ پر جو مجھے تو گل ہے اور اللہ تعالیٰ کا جو مجھ سے سلوک ہے اسے دیکھتے ہوئے مجھے رقم کے متعلق گھبراہٹ نہیں ہوتی لیکن جو ہماری ذمہ داری ہے جب تک ہم اس کو پوری طرح ادا نہ کریں ہم اللہ تعالیٰ کے پورے فضلوں کے وارث نہیں بن سکتے۔اس کی مجھے بھی اور آپ کو بھی فکر ہونی چاہیے۔جیسا کہ آپ نے جلسہ سالانہ کی تقاریر سے اندازہ لگایا ہوگا ہمیں تربیت کی طرف خاص زور دینے کی ضرورت ہے اور مختلف شکلوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فرمودہ تفسیر قرآنی اور وہ تعلیم جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن کریم کی تفسیر کے رنگ میں بیان فرمائی اور آداب اور اخلاق اور روحانیت کے حصول کی طرف توجہ کرنا یہ باتیں اب آپ کے سامنے پہلے کی نسبت زیادہ آئیں گی اور آپ کو اپنے بچوں کے دلوں میں ان باتوں کی اہمیت پیدا کرنی ہوگی اور ان کو آہستہ آہستہ عادت ڈال کر ویسا بنانے کی کوشش کرنی ہوگی جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تربیت کے نیچے آکر پہلے زمانہ میں ایک جماعت پیدا ہو چکی ہے۔اس میں شک نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تربیت جیسی تربیت آج کوئی نہیں کر سکتا لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو روحانی طور پر آج بھی اسی طرح زندہ ہیں جس طرح کہ آج سے چودہ سو سال پہلے زندہ تھے اور آپ کی دعائیں قیامت تک مخلصین امت محمدیہ کے لئے جاری ہیں۔آپ نے ہر زمانہ کے