خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 269 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 269

خطبات ناصر جلد ششم ۲۶۹ خطبہ جمعہ ۱۹ ؍دسمبر ۱۹۷۵ء خیال رکھنا ہوتا ہے کیونکہ وَلِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًا کا حکم بھی تو ہے اپنا یہ خیال رکھنا ہوتا ہے کہ بیمار نہ ہو جائیں کہ اس ثواب سے محروم ہونا پڑے۔گھر والوں کو یہ خیال رکھنا ہوتا ہے کہ ناسمجھ بچے جن کی عمر ابھی پختہ نہیں جن کے دماغ ابھی پختہ نہیں کہیں وہ اس موقع سے فائدہ اُٹھانے میں غفلت اور کوتاہی نہ کرنے والے ہوں۔ہر ذمہ داری جو انسان پر پڑتی ہے ایک احمدی کی زندگی میں ) وہ اس کو ایک جھٹکا دے کر اسے اپنے خدا کی طرف متوجہ کرتی ہے اور وہ ذمہ داری یہ کہتی ہے کہ میں آگئی ہوں لیکن تو اس ذمہ داری کو بھی نباہ سکتا ہے کہ جب خدا تعالیٰ کا فضل تیرے شامل حال ہو اس واسطے جا اور اپنے رب کے حضور جھک اور اس سے دعا کر، اس سے مدد مانگ اور اس سے توفیق حاصل کرنے کی کوشش کر۔پس دوست ابھی سے دعا ئیں شروع کر دیں خاص طور پر جلسہ کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے اور ان لوگوں کے لئے جو ہزار ہا میل سے غیر ممالک سے چل کر یہاں پہنچ گئے ہیں یا روانہ ہو گئے ہیں اور ہوائی جہازوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔میرے علم میں ہے کہ اس وقت بھی بہت سے احمدی دوست (سینکڑوں کی تعداد میں مصروف پرواز ہیں اور جلسہ کے لئے آرہے ہیں۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس دور دراز کے سفر میں ان کی حفاظت کرے، اللہ تعالیٰ انہیں صحت سے رکھے۔اللہ تعالیٰ انہیں اُن دعاؤں کے کرنے کی توفیق عطا کرے جن کا مطالبہ یہ جلسہ ان سے کر رہا ہے۔وہ اپنے پیچھے بہت سے رشتہ دار چھوڑ کر آئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو بھی اپنی حفاظت اور امان میں رکھے۔وہ لوگ یہاں کے فیوض اور برکات سے خدا تعالیٰ کی توفیق کے ساتھ اپنی جھولیاں بھریں اور بہت فائدہ اُٹھا کر واپس جانے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ ان کا مستقبل ان کے ماضی سے زیادہ روشن کرے اور خدا تعالیٰ کے پیار کو وہ پہلے سے زیادہ حاصل کرنے والے ہوں اور ان کو ہر قسم کی ان برکات سے وافر حصہ ملے جن برکات کے لئے مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ میں شمولیت کرنے والوں کے لئے دعائیں کی ہیں۔یہ تو میں غیر ممالک کی بات کر رہا تھا یہاں پاکستان کے دور دراز علاقوں سے بھی اس سردی میں اتنے پیار سے لوگ آتے ہیں کہ میں افسر جلسہ سالا نہ رہا ہوں اور سپیشل گاڑیوں پر مہمانوں کا