خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 243 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 243

خطبات ناصر جلد ششم ۲۴۳ خطبہ جمعہ ۵؍دسمبر ۱۹۷۵ء تکلیف اور پریشانی سے بچانے کے لئے سارے ربوہ کی سڑکوں کو ہموار کر دیں۔جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں کام کریں۔بعض جگہ ضرورت نہیں ہو گی ان سڑکوں کو اکھیڑنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن جہاں پر ضرورت ہے وہاں ان کو ہموار کر دیں اور دوسرے سارے ربوہ والے صفائی کا ایک ہفتہ منائیں جو کہ ۱۹ / تاریخ کو ختم ہو۔۱۹ کو میں اس لئے کہتا ہوں کہ پھر ۲۳ کو جلسے کا انتظام شروع ہوگا اور یہ جو بیچ میں دو چار دن ملیں گے ان میں اپنے آپ کی صفائی اور اپنے کپڑوں کی صفائی کا خیال رکھیں۔اس سے پہلے اپنے ماحول کو صاف کریں۔میں درختوں کا بھی ذکر کر رہا تھا مجھے یہ سن کر بڑی شرمندگی ہوئی کہ کمیٹی نے ہمارے اس مسجد اقصیٰ والے چوراہے پر کچھ پھولدار پودے لگائے اور اس میں سے دو پودے غائب ہو گئے۔میں یہ نہیں کہتا کہ وہ کسی احمدی نے اٹھائے ، میں یہ بھی نہیں کہتا کہ کسی انسان نے لئے ، ہو سکتا ہے کہ کوئی جانوران کو توڑ گیا ہو یا کھا گیا ہو۔ایک تو جولوگ یہاں بکریاں رکھتے ہیں ان کا فرض ہے کہ وہ پبلک پلیسز یعنی جن جگہوں کی ملکیت اہل ربوہ کی ہے اور جن کا فائدہ اہل ربوہ کو ملتا ہے مثلاً سڑکیں اور ان کے درخت وغیرہ ہیں ان کو اپنے ذاتی فائدے کے لئے استعمال نہ کریں اور ان درختوں کو نہ کاٹیں۔لوگوں کے جو کھلے قطعے ہیں اور ان میں انہوں نے ترکاریاں ہوئی ہوئی ہیں یا درخت بوئے ہوئے ہیں وہ ان میں جا کر ٹہنی کاٹ لیتے ہیں۔پھر میرے پاس شکایت آجاتی ہے اور میرے لئے بڑی شرمندگی کا باعث بنتی ہے کہ جی ہم نے ترکاریاں لگائی تھیں اور ہمارے ہمسائے نے وہاں مرغیاں چھوڑ دیں جو کہ کچھ چنگ کر لے گئیں یا بیری اور کیکر وغیرہ کی ٹہنیاں کاٹ کر اس نے اپنی بکریوں کو کھلا دیں۔اگر تم نے بکری پالنی ہے تو اپنے گھر میں بکری کے کھانے کا انتظام کرو۔بن بلائے مہمان بن جانا تو نہ آپ کے لئے مناسب ہے اور نہ آپ کی بکری کے لئے یہ مناسب ہے کہ وہ بن بلائی مہمان بن جائے۔یہ درخت جو یہاں سے غائب ہوئے ہیں جس نے بھی ایسا کیا ہے، جو کوئی بھی وہ ہے مجھے اس کا علم نہیں ہے اور میرا یہ کام نہیں ہے کہ میں خواہ مخواہ یہ کہوں کہ کسی احمدی بچے نے یا بڑے نے یہ کیا ہے یا کسی اور نے کیا ہے یا جانور کر گئے ہیں لیکن بہر حال یہ امر واقعہ ہے کہ کمیٹی کے غالباً دو درخت غائب ہو گئے ہیں۔