خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 241 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 241

خطبات ناصر جلد ششم ۲۴۱ خطبہ جمعہ ۵؍دسمبر ۱۹۷۵ء پڑتی ہے جہاں باہر دیوار کے ساتھ گند کا ایک ڈھیر پڑا ہوا ہے۔اس واسطے ایک تو مل ملا کر اور جو ذمہ دار لوگ ہیں ان کو کہہ کر ایسا انتظام ہونا چاہیے کہ اس قسم کے گندگی کے ڈھیر ہمیں باہر نظر نہ آئیں اور نہ ایسی جگہ ہوں جو صحت کے لئے مضر بن سکیں اور دوسرے جہاں تک ہو سکے ہماری اپنی جو انتظامیہ ہے اور جماعت احمدیہ کا نظام ہے ان کو چاہیے کہ گھروں میں یہ کہیں کہ یہ جو گند ہے اس سے تم فائدہ اٹھاؤ کیونکہ ہر چیز خدا تعالیٰ نے ہماری خدمت کے لئے پیدا کی ہے۔یہ گندگی بعض پہلوؤں سے گندگی ہے لیکن بعض دوسرے پہلوؤں سے یہ بڑی خدمت گزار چیزیں ہیں اس لئے ان کے جو اچھے پہلو ہیں ان سے فائدہ اٹھاؤ۔ان کو زمین میں دبا دو تو زمین اچھی ہو جائے گی، کلر ایک حد تک ختم ہو جائے گا اور ختم ہوتا رہے گا ، آپ کے صحن بڑے اچھے ہو جائیں گے، درخت اُگیں گے، گھاس اُگے گا، ترکاریاں اُگیں گی اور اس میں کوئی ایسی محنت نہیں ہے بلکہ صرف ایک جذبہ اور ایک خیال ہے اور ایک علم ہے جو کہ ہونا چاہیے۔ہر گھر کو یہ علم میسر ہونا چاہیے اور ہر دل میں یہ جذبہ پیدا ہونا چاہیے۔درخت ہماری ہوا کو صاف کرتے ہیں اور اس کی طہارت اور پاکیزگی کا انتظام کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے مختلف گیسز سے ہوا بنائی ہے۔کچھ گیسوں کو جو ہمارے لئے مفید نہیں ہیں وہ کھا لیتے ہیں اور جو گیسیں ہمارے لئے مفید ہیں مثلاً آکسیجن وغیرہ ان کو وہ پاک کر کے صحیح اور صحت مند شکل میں پھر فضا میں چھوڑ دیتے ہیں اور اچھی صحت کے لئے پاکیزہ ہوا کی اور پاکیزہ فضا کی ضرورت ہے۔میں کئی سال سے درخت لگانے کی طرف توجہ دلا رہا ہوں۔میں یہ نہیں کہتا کہ اہل ربوہ نے بالکل ہی توجہ نہیں کی ، میں یہ ضرور کہوں گا کہ جتنی توجہ کرنی چاہیے تھی اتنی نہیں کی۔اس میں شک نہیں کہ اس کے راستے میں کچھ روکیں بھی ہیں کچھ دقتیں بھی ہیں مثلاً ایک تو پانی اس قسم کا کھارا ہے کہ بعض درخت یہاں ہو ہی نہیں سکتے ، بعض ترکاریاں یہاں اُگائی ہی نہیں جاسکتیں لیکن یہ اس قسم کا کھارا ہے کہ بعض ترکاریاں اس کھارے پانی کو بڑے شوق سے پیتی ہیں مثلاً چقند ر اس کھارے پانی میں خوب پلتا ہے اور بڑا اچھا، میٹھا اور Juicy ( جوسی ) بن جاتا ہے پس یہ علم ہونا چاہیے۔جہاں گھروں میں کلر زیادہ ہے وہاں آپ چقندر لگا ئیں اس سے ایک تو کر