خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 193 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 193

خطبات ناصر جلد ششم ۱۹۳ خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۹۷۵ء کو ہم نے مٹادینا ہے اور ان کو مجبور کرنا ہے۔اسلام کی محبت اور پیار کی تعلیم پیش کر کے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اسلام کی جو اتنی بڑی تعلیم ہے وہ ان کے سامنے پیش کر کے اور اس اعتراض کو کلیۂ جڑ سے اکھیڑ کر باہر پھینک دینا ہے اور اس بات پر انہیں قائم کرنا ہے کہ اسلام واقعہ میں پیار اور محبت کے ساتھ پھیلا تھا اور اس قدر زبردست انقلابات سے بھری ہوئی اس دنیا میں اس معمور کا ارض پر ( کہ پہلے اس قسم کا معمورہ نہیں تھا ) اسلام کا پیار کے ساتھ پھیل جانا یہ ثابت کرے گا کہ پچھلے زمانوں میں بھی اسلام پیار سے پھیلا تھا اور یہ اعتراض غلط ہے کہ اسلام کو اپنی اشاعت کے لئے تلوار کی ضرورت پڑی۔اس پیار کو پھیلانے کے لئے اس پیار کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے وقت کی بھی ضرورت ہے۔تکالیف کے برداشت کرنے کی بھی ضرورت ہے ، اموال کی بھی ضرورت ہے اور اپنے عمل سے بھی یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ اسلام اور اسلامی تعلیم کی روشنی میں ایک مسلمان خدا کی مخلوق کی خدمت پر مامور ہے، بعض نوجوانوں کو بعض حالات میں غصہ آتا ہے تو میں ان کو سمجھایا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں یعنی جماعت احمدیہ کو زندہ کرنے کے لئے پیدا کیا ہے مارنے کے لئے پیدا نہیں کیا اور حقیقی زندگی وہ ہے جو خدا میں ہو کر گزاری جائے۔باقی تو اگر انسان کی زندگی حیوان کی زندگی سے مختلف نہ ہو تو وہ کیا زندگی ہے لیکن انسان کی وہ زندگی جو خدا میں ہو کر گزاری جائے وہ انسان کی حقیقی زندگی ہے اور اس قسم کی زندگی دنیا کو دینے کی ذمہ داری جماعت احمد یہ پر عائد کی گئی ہے اور میں نے بتایا ہے کہ اس کے لئے جہاں اور بہت سی اور مختلف قسم کی عطا یا میں سے خرچ کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے وہاں مال میں سے خرچ کرنے کے لئے بھی بلایا جاتا ہے۔پس کبھی تو ان حالات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس تلوار کے جو اسلام کے خلاف میان سے نکلتی تھی فساد اور شر سے مسلمان کو بچانے کے لئے مسلمان کو بلاتے تھے اور کبھی جہاد کے سفر میں راشن کم ہو جاتا تھا تو اعلان کرتے تھے کہ جس کے پاس جو کچھ ہے وہ خزانے میں جمع کرا دے۔جس کے پاس پانچ کھجوریں ہیں وہ بھی اور جس کے پاس پانچ من کھجوریں ہیں وہ بھی اور وہ برابر کی تقسیم ہو جائیں۔یہ خالصتہ انسانی پیار کا جلوہ ہے۔مجھے تو یہی نظر آتا ہے امید ہے کہ آپ کو بھی