خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 181 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 181

خطبات ناصر جلد ششم ۱۸۱ خطبه جمعه ۳۱/اکتوبر ۱۹۷۵ء ی ڈیڑھ ایکٹر زمین کا جوٹکڑا ہے اس کے ایک طرف بہت بڑی سڑک جاتی ہے جسے موٹر وے یا آٹو بانن کہتے ہیں۔اس میں سے کوئی رستہ کسی گھر کو نہیں نکل سکتا۔کوئی رستہ نکل ہی نہیں سکتا گویا پوری ایک سائیڈ ایسی ہے جہاں یہ سڑک گزرتی ہے اس کے شہر کی طرف جائیں تو جہاں ہماری زمین شروع ہوتی ہے وہاں سے چند سو گز ورے ایک اور سڑک اُنہوں نے نکالی ہے جہاں سے گھروں کو راستے جاتے ہیں۔گویا اس زمین کے ٹکڑے کے دوسری طرف یہ سڑک جاتی ہے جہاں سے ہماری زمین کو رستہ بھی جاتا ہے۔ہماری موٹر کے لئے بھی عارضی رستہ بنایا گیا تھا اسی پر سے گزرکر ہم اپنی زمین میں داخل ہوئے تھے۔یہ زمین چونکہ مثلث شکل میں ہے اس لئے اس کی جو تیسری جانب ہے اس میں بارہ فٹ کی ایک گلی ہے اور اس کے پرے مکان ہے یعنی اس کے تینوں طرف سڑکیں ہیں بیچ میں قریباً ڈیڑھ ایکٹر کا ٹکڑا ہے اس کے ایک حصہ میں مسجد اور مشن ہاؤس بن جائے گا اور باقی انشاء اللہ وسعت پیدا ہو گی تو اُس وقت ہمارے کام آئے گی۔ایک تو خدا تعالیٰ نے یہ خوشی پہنچائی دوسرے یہ زمین جب آخری مرحلے میں اُنہوں نے زبانی طور پر ہمیں دے دی تو اُس وقت وہاں کسی نے اُن کو کہا ہمیں یہ نہیں پتہ کہ کس نے کہا کیونکہ ذمہ دار افسر یہاں والے بھی اور وہاں والے بھی یہ کہتے ہیں کہ ہم نے نہیں کہا لیکن بہر حال کسی چھوٹے نے کہہ دیا کہ اگر جماعت احمدیہ کو یہ زمین دے دی گئی تو یہ بات پاکستان سے دشمنی سمجھی جائے گی یعنی پاکستان کے خلاف دشمنی ہوگی اگر جماعت احمدیہ کو مسجد کے لئے زمین دی گئی۔اب خدا جانے وہ کون سا چھوٹا افسر تھا بہر حال ہمیں بدظنی کرنے کی ضرورت نہیں کسی نے کہا اور انہوں نے ہمیں بتایا اور وہ کچھ پریشان بھی ہوئے کہ پتہ نہیں اس کا اثر نہ ہو جائے۔سیکرٹری نے جب بات کی لیکن انسان کی باتیں اور ہوتی ہیں اور الہی تقدیر اور ہوتی ہے۔پھر آخر ہوا یہ کہ باوجود اس بات کے کہ ان کو یہ کہا گیا تھا وہ تو یہ سمجھتے تھے کہ یہ حکومت پاکستان نے کہا ہے لیکن حکومت پاکستان کہتی ہے کہ اس نے نہیں کہا انہوں نے وہ زمین ہمیں دے دی اور اب وہاں اس جگہ پر مسجد کی بنیا درکھ دی گئی ہے۔آرکیٹیکٹ جس نے ابتدائی نقشے بنائے تھے وہی دوسرے نقشے بھی بنا رہا ہے غالباً ۱۵ نومبر تک آخری نقشے بھی بن جائیں گے اور دسمبر کے شروع میں کنٹریکٹر