خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 153
خطبات ناصر جلد ششم ۱۵۳ خطبہ جمعہ ۱۹؍ ستمبر ۱۹۷۵ء عند اللہ مسلمان وہ ہے جو اپنے وجود کو اللہ تعالیٰ کے لئے وقف کر دے خطبه جمعه فرموده ۱۹ رستمبر ۱۹۷۵ء بمقام مسجد فضل۔لندن (خلاصه خطبه ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ البقرہ کی حسب ذیل دو آیات کی تلاوت کی :۔b b وَقَالُوا لَنْ يَدخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُودًا أَوْ نَصْرَى تِلْكَ آمَانِيُّهُمْ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِن كُنتُم صُدِقِينَ - بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَةٌ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ۔(البقرة : ۱۱۲، ۱۱۳) ( ترجمہ ) اور وہ (یعنی یہودی اور مسیحی) کہتے ہیں کہ جنت میں سوائے ان کے جو یہودی ہوں یا مسیحی ہوں ہرگز کوئی داخل نہیں ہوگا۔یہ محض ان کی آرزوئیں ہیں۔تو انہیں کہہ دے کہ اگر تم بچے ہو تو اپنی دلیل پیش کرو۔بھلا کیوں داخل نہ ہوں گے۔جو بھی اپنے آپ کو اللہ کے سپر د کر دے اور وہ نیک کام کرنے والا بھی ہو تو اس کے رب کے ہاں اس کے لئے بدلہ مقرر ہے اور ایسے لوگوں کو نہ کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔پھر حضور انور نے فرمایا:۔سورۃ بقرۃ کی ان دو آیات میں جو مضمون بیان ہوا ہے وہ یہ ہے کہ بعض لوگ یا بعض فرقے