خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 144 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 144

خطبه جمعه ۲۹ /اگست ۱۹۷۵ء خطبات ناصر جلد ششم ۱۴۴ دوسری بات میں انگلستان کی جماعتہائے احمدیہ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں خوب بڑھ چڑھ کر وعدے لکھوائے۔یہ وعدے پندرہ سال میں ادا ہونے ہیں۔پہلا سال اس سال مارچ میں ختم ہوا تھا۔اُس وقت تک ان وعدہ جات کا پندرھواں حصہ ادا ہو جانا چاہیے تھا۔آپ نے جو وعدے لکھوائے ہیں ان کا پندرھواں حصہ ۳۸۹۰۸ پاؤنڈ بنتا ہے۔اتنی رقم ہر سال ادا ہونی چاہیے لیکن پہلے سال وصولی ۲۹۴۶۳ پاؤنڈ ہوئی ہے یعنی اصل رقم سے ۹۴۴۵ پاؤنڈ کم وصول ہوئے ہیں۔دوسرا سال شروع ہو چکا ہے جو مارچ ۱۹۷۶ء میں ختم ہو گا۔اس وقت تک دو سال کی رقم پوری ہونی چاہیے۔صد سالہ احمد یہ جو بلی کے منصوبہ کے تحت ہمیں جو کام انجام دینے ہیں ان میں سے بعض کام شروع ہو چکے ہیں۔ایک کام یورپ میں پانچ نئے مشن کھولنے سے تعلق رکھتا ہے۔یہ مشن انشاء اللہ تعالیٰ سویڈن، ناروے، اٹلی ، فرانس اور سپین میں کھولے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کام کی ابتدا ہو چکی ہے۔چنانچہ سویڈن کے شہر گوٹن برگ میں دس کنال کے قریب زمین مل گئی ہے پر مشن ہاؤس اور مسجد تعمیر ہونے کے انتظامات ہو رہے ہیں۔سوگو یا منصوبے کے دوسرے سال ہی یورپ میں ایک نئے مشن کی طرح پڑ گئی ہے۔ابھی مزید مشن کھولنے ہیں اور ان کے لئے رقم درکار ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اس سے اگلے سال ناروے میں مشن کے قیام کی باری آ جائے گی جس پر پھر علی الترتیب سپین ، اٹلی اور فرانس میں مساجد اور مشن ہاؤس تعمیر کئے جائیں گے۔اس ضمن میں میں آپ سے صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی روایات کو نقصان نہ پہنچا ئیں اور ثواب سے محروم رہنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اپنے وعدے پوری با قاعدگی اور مستعدی سے پورا کر کے زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے میں کوشاں رہیں۔پس جہاں میں نے پہلی بات احمدی طلباء اور طالبات سے کی ہے وہاں دوسری بات جماعت کے کمانے والے مردوں اور عورتوں سے کی ہے اور وہ یہی ہے کہ وہ ناشکری نہ کریں۔خدا تعالیٰ نے انہیں جو مال دیا ہے اس میں سے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں اپنے حصہ کا چندہ ادا کریں اور تمام تر کوشش اس بات کی کریں کہ پانچ ، سات سال