خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 133 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 133

خطبات ناصر جلد ششم ۱۳۳ خطبه جمعه ۱۵ راگست ۱۹۷۵ ء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اور غلبہ حق سے متعلق بعض اہم امور خطبه جمعه فرموده ۱۵ را گست بمقام مسجد فضل - لندن (خلاصه خطبه ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے قرآن مجید کی مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں :۔وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِه أُولَبِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ - لَهُمْ مَا يَشَاءُونَ عِنْدَ رَبِّهِمْ ذُلِكَ جَزْوُا الْمُحْسِنِينَ - لِيُكَفِّرَ اللهُ عَنْهُمْ أَسْوَا الَّذِي عَمِلُوا وَ يَجْزِيَهُمْ أَجْرَهُمُ بِأَحْسَنِ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ - أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ ۖ وَ يُخَوَفُونَكَ بِالَّذِينَ مِنْ دُونِهِ وَمَنْ يُضْلِلِ اللهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ - وَمَنْ يَهْدِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ مُّضِلَّ أَلَيْسَ اللَّهُ بِعَزِيزِ ذِى انتقام - (الزمر : ۳۴ تا ۳۸) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان آیات کی نہایت لطیف تفسیر کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ ان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت اور غلبہ حق سے متعلق بعض نہایت اہم امور ذہن نشین کرائے گئے ہیں جو علی الترتیب یہ ہیں۔(۱) جو شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے سچی تعلیم لائے اور وہ شخص جو ایسی تعلیم کی تصدیق کرے ایسے