خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 83 of 664

خطباتِ ناصر (جلد6۔ 1975ء، 1976ء) — Page 83

خطبات ناصر جلد ششم ۸۳ خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۷۵ء اللہ سے قطع تعلق موت ہے اور تعلق باللہ زندگی ہے خطبہ جمعہ فرموده ۷ / مارچ ۱۹۷۵ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ - بِالَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَوةَ ليبلُوكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ - (الْمُلْكَ : ۲ تا ۳ ) پھر حضور انور نے فرمایا:۔تمام برکتیں اس ہستی سے مخصوص ہیں جو حقیقی بادشاہ ہے، وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے کوئی بھی طاقت اُسے اپنے ارادوں کے پورا کرنے سے عاجز نہیں کرسکتی۔خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيوة موت وحیات کو اس نے اس لئے پیدا کیا تا کہ تمہارے عملوں کے باعث تمہیں آزمائے کہ تمہارے عمل کیسے ہیں۔وَ هُوَ الْعَزِيزُ وہ طاقتور ہستی ہے کوئی اس کے غضب سے بچ نہیں سکتا۔وَ هُوَ الْغَفُورُ خدا تعالی بڑی بخشش کرنے والا اور گناہوں کی معافی دینے والا ہے اسی طرح امید پیدا کرنے والا ہے کیونکہ میری کچھ طبیعت خراب ہو رہی ہے اس لئے آج میں صرف خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيُونَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا کے متعلق اختصار سے بتاؤں گا۔