خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 740 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 740

خطبات ناصر جلد پنجم ۷۴۰ خطبه جمعه ۱۸ اکتوبر ۱۹۷۴ء ان ہی وحشیوں کو انسان بنایا۔انسان اگر سوچے تو با اخلاق بننے سے پہلے اُسے انسان بننا پڑتا ہے۔اس لئے کہ ہزار ہا سال قبل جب سے آدم پیدا ہوئے اور انسان اپنی مہذب شکل میں دنیا میں ظاہر ہوا اُس وقت سے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ہمیں یہی نظارہ نظر آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی شریعت ہمیشہ انسانوں پر نازل ہوتی رہی۔حیوانوں پر نازل نہیں ہوتی رہی اور قرآن کریم کے جو احکام ہیں اُن میں سے درجنوں ایسے ہیں جن کا تعلق مسلمان سے نہیں بلکہ انسان سے ہے۔میں جب ۶۷ء میں دورہ پر انگلستان گیا تو لندن کے ایک حصہ میں سینکڑوں کی تعداد میں بالغ احمدی بستے ہیں انہوں نے ایک دن مجھے اپنے ہاں بلایا اور مجھے علم نہیں تھا لیکن انہوں نے ایک ہال کرایہ پر لے کر میری مختصر سی تقریر کا بھی انتظام کیا ہوا تھا۔وہاں جا کر مجھے پتہ لگا اُس ہال میں زیادہ مجمع نہیں تھا چھوٹا سا ہال تھا۔اس ہال میں اکثریت غیر مسلموں کی تھی۔مجھے خیال آیا کہ ان کا اسلام سے تعارف کرایا جائے۔میں نے اپنے رنگ میں سات آٹھ ایسے نکات بچنے تعلیم کے وہ حصے لئے جن کا تعلق انسان سے بحیثیت انسان ہے مثلاً اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔مختصر یہ کہ اسلام یہ نہیں کہتا کہ صرف مسلمان پر افترا باندھنا ناجائز اور حرام ہے اور غیر مسلموں پر جھوٹ باندھو اور افترا باندھو۔اسلام کی یہ تعلیم نہیں۔اسلام یہ کہتا ہے کہ کسی انسان پر تم نے افتر انہیں باندھنا اُس کے خلاف جھوٹ نہیں بولنا۔اسلام یہ کہتا ہے کہ کسی انسان پر ظلم نہیں کرنا بلکہ اس سے آگے جاتا ہے کہتا ہے کسی مخلوق پر ظلم نہیں کرنا۔وہ چونکہ غیر مسلم تھے میں نے ان کو اس طرح سمجھایا کہ دیکھو تم لوگ اسلام کے منکر ہو اسلام پر ایمان نہیں رکھتے۔جو اللہ کا تصور اسلام نے پیش کیا ہے وہ تم تسلیم نہیں کرتے لیکن یہ اُس اللہ کی شان ہے جسے اسلام نے پیش کیا ہے اور یہ شان ہے قرآنِ عظیم کی شریعت کی کہ تم اس کے منکر اور یہ تمہارا خیال رکھنے والی ہے۔اس طرح مختصر سات آٹھ باتیں میں نے بیان کیں اور اُن کے اُو پر اثر ہوا اور بعد میں اُنہوں نے میرا قریباً گھیراؤ کر لیا اور کہا ہمارے ہاں آئیں اور تقریر کریں۔اسلام کے حسن اور احسان کی یہ باتیں تو ہم آج پہلی مرتبہ ٹن رہے ہیں۔پس اسلام میں یہ قوت اور طاقت ہے اور اسلام میں وہ تعلیم سکھائی گئی ہے جو وحشیوں کو