خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 665 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 665

خطبات ناصر جلد پنجم خطبه جمعه ٫۲اگست ۱۹۷۴ء رحمانیت کے مقابلہ پر رکھا گیا ہے اور رحمانیت کے جلوؤں کا احساس اور اُن کا عرفان اور اُن کی معرفت انسان کو اس حقیقت سے آشنا کرتی ہے کہ وہ خود اپنی کوشش اور اپنی جد و جہد سے کچھ کر ہی نہیں سکتا کیونکہ جن چیزوں پر اُس کی کوشش کی بنیاد ہے وہ اُس کی پیدائش سے بھی پہلے پیدا کر دی گئی تھیں۔پس جو نعمتیں اُس کی پیدائش سے بھی پہلے پیدا کر دی گئیں اور جن کے بغیر اس کی کوئی کوشش ممکن ہی نہیں۔جب یہ معرفت انسان کو حاصل ہو جاتی ہے تو پھر اُس کے اندر تکبر کا کوئی سوراخ باقی نہیں رہتا جو اُس کے وجود کے اندر، جو اُس کی شخصیت کے اندر داخل ہو اور اُس کی تمام نیکیوں کو اور تمام نیکی کی کوششوں کو جڑ سے اکھیڑ دے۔پس ايَّاكَ نَعْبُدُ ریا سے انسان کو بچاتا ہے اور ايَّاكَ نَسْتَعِينُ تکبر سے انسان کو بچاتا ہے لیکن تیسری چیز جو کہ انسان کی روحانی رفعتوں کے لئے ضروری وہ اس معرفت کے علاوہ ایک اور چیز ہے۔ہمیں یہ معرفت حاصل ہوئی کہ اللہ تعالیٰ تمام صفات حسنہ سے متصف ہے اور کوئی نقص اور کمی اُس میں نہیں ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے اسلامی تعلیم میں یہ بتایا ہے خصوصاً سورہ فاتحہ میں اس پر روشنی ڈالی کہ انسان کی سب سے بڑی سعادت یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کی پیروی کرے اور تَخَلُقُ بِأَخْلَاقِ اللهِ ہو اور اُس کے رنگ میں وہ رنگین ہونے کی کوشش کرے اور اس عرفان کو حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کے جلوے ظاہر ہوتے ہیں جو انسان کو یہ بتاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں اُس کے پاس کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو انسان شو (show) کر سکے اور جس پر بنیادرکھ کر ریا کاری کر سکے۔پھر اللہ تعالیٰ نے اُس پر اپنی رحمانیت کے جلوے ظاہر کئے اور رحمانیت کے جلوؤں نے اُس کو یہ بتایا کہ تجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے شمار، بے حد و حساب ایسی نعمتیں ملی ہیں جن میں تیرے عمل کا کوئی دخل نہیں ہے۔تیری پیدائش سے بھی پہلے وہ نعمتیں تیرے لئے پیدا کر دی گئیں اور یہ اس لئے کیا گیا تھا کہ ان کے بغیر تیری قوتیں اور تیری استعداد میں جو خود خدا داد ہیں وہ اپنا کام نہیں کر سکتی تھیں تو تیری ہر حرکت خدا تعالیٰ کی صفت رحمانیت کی محتاج ہے۔تو تکبر کس بات پر؟ انسان ایک انگلی نہیں ہلا سکتا اگر رحمانیت کا جلوہ اس سے قبل نہ ہو۔اللہ تعالیٰ یہی ظاہر کرنے کے