خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 592
خطبات ناصر جلد پنجم ۵۹۲ خطبہ جمعہ ۷ /جون ۱۹۷۴ء عائد کی گئی ہے کہ ساری دنیا کے دل، محبت اور پیار اور خدمت کے ذریعہ سے خدا اور اس کے رسول خاتم النبيين محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتیں۔اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم وہ تمام صفات اپنے اندر پیدا کریں جن کے متعلق قرآن کریم نے کہا ہے کہ جب یہ باتیں تمہارے اندر پیدا ہو جائیں گی تو میں تمہارے ساتھ ہوں گا۔تم میری معیت اور میری پناہ میں ہو گے۔تم میری محبت اور میری رحمت کے سایہ میں ہو گے۔خدا تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )