خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 535
خطبات ناصر جلد پنجم ۵۳۵ خطبہ جمعہ ۱۹ را پریل ۱۹۷۴ء دیگر مذاہب کی تعلیم اتنی واضح نہیں جتنی اسلام نے واضح اور روشن تعلیم دی ہے خطبه جمعه فرمود ه ۱۹ را پریل ۱۹۷۴ء بمقام مسجد نور۔راولپنڈی تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گرمی مجھے تکلیف دیتی ہے۔اس لئے پہلے تو میرا خیال تھا کہ میں یہاں جمعہ کی نماز پڑھانے کے لئے بھی شاید نہ آسکوں لیکن آپ کی محبت کی گرمی زیادہ ہوگئی اور میں موسمی گرمی کے باوجود یہاں آپ کو سلام کہنے، آپ کے لئے دُعائیں کرنے اور اسلامی تعلیم کے بعض حسین پہلوؤں کو آپ پر اجاگر کرنے کے لئے آ گیا ہوں۔ہمارے زمانہ میں بد مذہب اور لا مذہب لوگوں کی طرف سے مذہب پر ایک یہ اعتراض بھی کیا گیا ہے کہ مذہب افیون کی خاصیت رکھتا ہے اور یہ انسان کو بے حس اور بے عمل بنا دیتا ہے۔Heavens( یہ مختلف زبانوں کا محاورہ ہے جسے دہر یہ استعمال کرتے ہیں۔وہ اللہ کا لفظ استعمال نہیں کرتے کیونکہ وہ اس پر ایمان نہیں رکھتے اس لئے وہ کہہ دیتے ہیں Heavens) ہمیں کیا دیتی ہیں۔انسان جو کچھ حاصل کرتا ہے وہ اپنی کوشش اور اپنی محنت اور اپنے عزم کے ذریعہ حاصل کرتا ہے۔جہاں تک اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب کا تعلق ہے، اس مسئلہ کے بارہ میں اُن کی تعلیم اتنی