خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 496 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 496

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۹۶ خطبہ جمعہ ۱۵ / مارچ ۱۹۷۴ء وصول ہو جائیں گے؟ اتنی ذمہ داری مالی لحاظ سے جماعت اپنے کندھوں پر اٹھانے کے لئے تیار ہو جائے گی ؟ ہمارے ساتھ جو تعلق رکھنے والے ہیں اور ابھی جماعت سے باہر ہیں اُن کو بھی کبھی یہ خیال نہیں آسکتا تھا لیکن ہر گھڑی ہماری زندگی کی ، اجتماعی طور پر بھی اور انفرادی لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے خالی نظر نہیں آتی۔یہ اُسی کی رحمت ہے جس کا یہ نتیجہ نکلا ہے۔ہمیں شیطانی یلغار سے محفوظ رہنے کی تدبیر بھی کرنی چاہیے۔ہمیں یہ دُعائیں کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں یہ طاقت عطا کرے کہ ان وعدوں سے بھی زیادہ اموال اُس کے قدموں پر رکھ پائیں اور اللہ تعالیٰ ہماری ان حقیر قربانیوں کو قبول کرنے اور اُن کے وہ نتائج نکالے جو ہمارے وہم و گمان میں بھی اُس قدر اچھے اور حسین اور احسن نتائج نہیں آسکتے۔اللہ تعالیٰ نے اسلامی تعلیم میں ہمیں یہ بتایا ہے کہ جب خدا تعالیٰ قربانیوں کو قبول کرتا ہے تو دنیا میں حسد بھی پیدا کرتا ہے جس کے نتیجہ میں حاسدین کا ایک گروہ پیدا ہو جاتا ہے۔ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ آپ کے الہام میں بھی اس طرف متوجہ کیا گیا ہے اور حاسدین کے اس گروہ کے سامنے آجانے سے دو فائدے ہیں جو ہم حاصل کرتے ہیں۔ایک تو یہ کہ ہمارے سامنے ہماری عاجزی زیادہ نمایاں ہو کر آجاتی ہے اور دوسرے ہمارے عزم اور ہماری ہمت میں ایک جوش پیدا ہوتا ہے اور ہماری زندگی کا یہ پہلو اور ہماری رُوح کا یہ زاویہ کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی دینے کے بعد خدا تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بننے والے ہیں اور ہماری سرشت میں ناکامی کا ضمیر نہیں ہے۔یہ بات ہمیں زیادہ شدت کے ساتھ مقابلہ کرنے پر آمادہ کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو الہی وعدوں پر ایمان نہیں رکھتے اور اُن کا یہ یقین نہیں مثلاً اس زمانہ میں یہ ہم کہیں گے کہ جن کو یہ یقین نہیں کہ مادی دنیا کی اس قدر ترقی کے زمانہ میں اسلام کے دوبارہ غالب آجانے کا کوئی امکان ہے۔جن کو یہ یقین نہیں وہ اُس جماعت کو بھی اپنے جیسا بنانا چاہتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی قائم کردہ ہے اور اس پختہ یقین پر قائم ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے اور خدا تعالیٰ کے وعدے بچے ہیں وہ پورے ہوتے ہیں اور دنیا کا کوئی منصوبہ اُنہیں نا کام نہیں کر سکتا۔قرآنِ کریم نے فرمایا: - لَا يَسْتَخفَنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوقِنُونَ جو خدائی وعدوں پر ایمان۔