خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 457 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 457

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۵۷ خطبه جمعه ۸ فروری ۱۹۷۴ء ہی اپنے حساب کی بنیا درکھی ہے ) ہر احمدی جو روزہ رکھ سکتا ہے اور آج بھی روزہ رکھنے کی اہلیت اور طاقت رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کی عمر میں برکت ڈالے اور اُس کی صحت میں برکت ڈالے۔آئندہ پندرہ سال تک وہ روزہ رکھنے کی طاقت پاتا رہے۔ہر وہ احمدی ایک شورشی روزے اس نیت کے ساتھ کہ ان روزوں میں وہ اس منصوبہ کی کامیابی کے لئے یعنی غلبہ اسلام کے لئے نوع انسان کو ہلاکت سے بچانے کے لئے انسانیت جو ہمیں اس وقت خطرہ میں نظر آ رہی ہے اس خطرہ سے اُسے نکالنے کے لئے وہ یہ روزہ رکھے گا اور ان روزوں میں وہ اُن تمام شرائط کو ملحوظ رکھے گا جو فرض روزوں کے متعلق اسلام نے قائم کی ہیں۔میں نے سوچا اور اندازہ لگایا کہ اگر پانچ لاکھ ایسے احمدی مرد اور عورتیں اور وہ بچے جو روزہ کی عمر کے قابل ہیں ایسے صحت مند پانچ لاکھ افراد مل جائیں تو اس منصوبہ کے زمانہ میں نو کروڑ روزے رکھے جائیں گے۔اگر آپ کی مالی قربانیاں ساڑھے چار کروڑ تک پہنچیں تو آپ اپنی مالی قربانی کے ہر روپے میں برکت کے پیدا کرنے کے لئے آپ خدا تعالیٰ سے فی روپیہ دوروزے رکھ کر دعائیں کر رہے ہوں گے اور اگر آپ کی مالی قربانی نو کروڑ تک پہنچے تو فی روپیہ ایک روزہ رکھ کے آپ اللہ تعالیٰ سے دعائیں کر رہے ہوں گے کہ اے خدا! یہ مال ہم تیرے حضور پیش کر رہے ہیں اسے قبول فرما اور اپنی ساری برکتیں اس مال کے اندر ڈال دے کیونکہ تیرے نام کو بلند کرنے کے لئے اور تیرے پیدا کردہ انسان کو تیری طرف واپس لانے کے لئے یہ ساری مہم جاری کی گئی ہے۔پس ہر ماہ میں ایک روزہ رکھنا ہے میں دن کی تعیین نہیں کرنا چاہتا کیونکہ دن کی تعیین روزوں میں پسندیدہ نہیں سمجھی گئی لیکن ایک اجتماعی کیفیت بھی پیدا کرنا چاہتا ہوں اس لئے میں نے یہ سوچا کہ میں دن کی تعیین کئے بغیر جماعت سے یہ توقع رکھوں کہ ہر ماہ کے آخری ہفتہ میں ہر شہر، گاؤں ، قصبہ یا محلہ میں جیسا آپ چاہیں ایک دن مقرر کر لیا کریں یعنی ایک تاریخ مقرر کر لیا کریں اور اُس تاریخ کو حتی الوسع اس دائرہ میں ( محلے میں یا قصبہ میں یا شہر میں ) ساری جماعت روزہ رکھے اس طرح ہر ماہ کا آخری ہفتہ قریباً سارا ہی روزہ کا ہفتہ بن جائے گا۔اگر چہ ایک روزہ رکھا جائے گا لیکن کسی تاریخ کو کسی مقام پر کسی دوسری تاریخ کو کسی اور مقام پر سارا ہفتہ ہی اللہ