خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 366 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 366

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۶۶ خطبه جمعه ۲۳ نومبر ۱۹۷۳ء ایک بے مثال نظام کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔دوست اس کثرت کے ساتھ مہمانوں کو اپنے گھروں میں ٹھہراتے ہیں کہ اس کی مثال دنیا میں شاید ہی کہیں ملے۔مجھے بچپن کا نظارہ یاد ہے کہ کس طرح دار مسیح کا وہ حصہ جو حضرت اُم المومنین رضی اللہ عنہا کے پاس تھا۔نیچے بھی اور اوپر بھی مہمانوں سے بھرا ہوا ہوتا تھا۔یوں لگتا تھا جیسے کوئی جماعتی رہائش گاہ ہو۔ایک وقت تک تو عورتوں کا سارا انتظام نچلے حصہ میں ہوتا تھا۔بہت بڑے بڑے کمرے تھے جن میں شروع شروع میں تو اندھیرا ہوتا تھا لیکن بعد میں بجلی کی وجہ سے اندھیرا دور ہو گیا تھا۔تاہم وہ کمرے گرمیوں میں گرم نہیں ہوتے تھے اور سردیوں میں جلسہ کے مہمانوں کی وجہ سے ٹھنڈے نہیں رہتے تھے۔غرض جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے ٹھہرانے کی دوسری صورت یہ ہے کہ ربوہ کے دوست اپنے سارے خاندان کو ایک کمرے میں سمیٹ لیتے ہیں اور مکان کا باقی حصہ حضرت مہدی معہود علیہ السلام کے مہمانوں کو دے دیتے ہیں اللہ تعالیٰ اہل ربوہ کو اس کی جزائے خیر عطا فرمائے۔جلسہ سالانہ کے مہمانوں کا ایک تیسرا گروہ ہے اور اس گروہ سے مراد وہ دوست ہیں جو اپنی بعض مجبور یوں مثلاً چھوٹے چھوٹے بچوں کی وجہ سے جماعتی رہائش گاہوں میں نہیں ٹھہر سکتے۔ایسے دوستوں کو خواہ کوئی غسلخانہ ہی کیوں نہ علیحدہ مل جائے تب بھی وہ بڑے ممنون ہوتے ہیں کیونکہ ان کے حالات انہیں مجبور کرتے ہیں کہ وہ اپنے اہل وعیال کے ساتھ اکٹھے ٹھہریں۔میرے خیال میں ایسے خاندانوں کی تعداد سینکڑوں تک جا پہنچتی ہے۔چنانچہ ایسے خاندانوں کے لئے جلسہ کے نظام نے آگے دو شکلیں اختیار کی ہیں۔ایک تو نظام جلسہ کی طرف سے دوستوں کو خیمے لگا کر دیئے جاتے ہیں۔اس سردی میں چھوٹے چھوٹے بچوں والے خاندانوں کے لئے خیموں میں ٹھہرنا بڑی ہمت کا کام ہے اور اس پیار کی دلیل ہے جو انہیں غلبہ اسلام کی اس عظیم مہم کے ساتھ ہے جو حضرت مہدی معہود علیہ السلام کے ذریعہ جاری کی گئی ہے اور جس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے روز بروز ترقی ہورہی ہے۔دوسری شکل یہ ہے کہ نظام جلسہ اور خلیفہ وقت دوستوں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں کا جہاں تک ممکن ہو کوئی حصہ خواہ وہ چھوٹا سا کمرہ ہی کیوں نہ ہوا اپنی ضرورت سے بچا کر یا اپنے عزیزوں اور دوستوں کی ضرورت سے بچا کر نظام جلسہ کو