خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 356
خطبات ناصر جلد پنجم ۳۵۶ خطبہ جمعہ ۹ نومبر ۱۹۷۳ء لے کر روحانی اسلحہ کے ساتھ جو آگے بڑھے اور اُنہوں نے یلغار کی وہ تحریک جدید اور بعض لحاظ سے اُس کی صف اوّل ہے۔یہ کام بڑا اہم تھا اور شاندار نتائج کا حامل بنا اور اپنے ان بھائیوں کے لئے جو اس میں شامل ہوئے اور جنہوں نے ہر قسم کی تکالیف برداشت کر کے ملک ملک میں جا کر خدا کے نام کو بلند کیا اور اس کی توحید کو قائم کیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار دلوں میں بٹھا یا۔یہ صتِ اوّل تحریک جدید کی صف ہے۔تحریک جدید کے قیام سے پہلے اس طرح کی کوئی مہم نہیں تھی اور تحریک جدید کے قیام کے بعد اور بہت سی صفیں پیدا ہوگئیں۔اور آئندہ بھی ہوں گی لیکن جیسا کہ میں نے بتایا نصرت جہاں سکیم جس کا کام ابھی تک مستحکم کرنا تھا یعنی تحریک جدید کی صفتِ اول نے جن علاقوں کو خدا کے نام پر اسلام کے لئے فتح کیا تھا ان علاقوں میں اسلامی تعلیم کی ممدو معاون ہونے کے لئے ایک سکیم چلائی گئی ہے اور اس کی اپنی برکتیں ہیں اور اس کے اپنے نتائج ہیں۔اس کے بعد دوسری صفیں آئیں گی۔اور ان صفوں میں سے نکل کر آگے گزر جائیں گی۔جیسا کہ دنیا کا طریق ہے جیسا کہ قانونِ قدرت ہے کہ ہر لہر کے بعد ایک دوسری لہر آتی ہے جو اُس پانی کو آگے لے کر جارہی ہوتی ہے۔جس طرح مادی پانی کو سمندر کی لہریں یکے بعد دیگرے اُس کے مذ کے وقت آگے ہی آگے پہنچاتی ہیں اسی طرح اس روحانی پانی کی پہلی ہر جس نے ظلمات کے کناروں پر یلغار کی اور آگے بڑھی وہ تحریک جدید ہے۔وہ صف اوّل ہے وہ پوانیر (Poinear) یعنی ہر اول دستے ہیں۔وہ ہم میں سے پہلے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بہترین اور احسن جزا دے جنہوں نے غلبہ اسلام کی ایسی مہم میں پہل کی اور دنیا میں نکلے اور علاقوں کو خدا اور اس کے رسول کے لئے فتح کیا اب یہ ایک دوسری لہر آئی ہے جو استحکام کا کام کر رہی ہے اور آگے بڑھنے کے لئے حالات پیدا کر رہی ہے پھر ایک اور صف پیچھے سے آئے گی جوان صفوں سے آگے نکل جائے گی یہاں تک کہ اسلام ساری دنیا میں غالب آجائے گا۔اور خدا تعالیٰ کا وعدہ اپنی پوری شان اور کامل عروج کے ساتھ پورا ہوگا۔اور ہمارے دل جن کی زندگیوں میں اللہ تعالیٰ یہ حالات پیدا کرے گا خدا کی حمد سے اور خدا کی پیدا کردہ خوشیوں سے معمور ہو جا ئیں گے۔بہر حال تحریک جدید کی اہمیت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔نہ اُن کو بھلایا جا سکتا ہے جنہوں نے ان مشکلات