خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 328 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 328

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۲۸ خطبه جمعه ۲۶/اکتوبر ۱۹۷۳ء قرآنی علوم سکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔سب بھلائی اور خیر قرآن کریم میں ہے اس سے باہر نہیں ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا میں دوبارہ یاد دہانی کرا دوں۔میں اس وقت احباب کو دو دعاؤں کی طرف توجہ دلا رہا ہوں۔ایک تو آپ یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس خیر امت کو اس لحاظ سے بھی خیر امت بنائے کہ وہ اس حقیقت کو سمجھنے لگیں اور اُن کا ہاتھ کسی دوسرے کے سامنے نہ پھیلے اور دوسرے یہ کہ قرآنِ عظیم جس کے دو پہلو ہیں یعنی اس کا ایک پہلو کتاب مبین ہونے کا ہے اور دوسرا کتاب مکنون ہونے کا۔ان دو بنیادی حقیقوں کو مسلمان سمجھنے لگیں اور نہ سمجھنے کے نتیجہ میں ایسی راہوں کو اختیار نہ کریں جو اللہ تعالیٰ کے غضب کو بھڑ کانے والی ہوتی ہیں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )