خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 242 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 242

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۴۲ خطبہ جمعہ ۲۰ جولائی ۱۹۷۳ء اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل ہوتا ہے۔اور وہ کون سے اعمال اور طریق ہیں جن کے متعلق قرآن کریم نے بتایا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کو بھڑ کانے والے ہیں۔یا جن کے اختیار کرنے کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے متعلق فیصلہ دیتا ہے کہ تو مجھے بھول گیا۔میں بھی تجھے بھول جاؤں گا فرما یا اللہ تعالیٰ اپنے غضب سے بھی محفوظ رکھے (اور اگر چہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھولتا تو نہیں لیکن ہم اس مفہوم کو اپنی زبان میں ایک حد تک ہی ادا کر سکتے ہیں ) اور ان پگڈنڈیوں پر چلنے سے بھی بچائے۔جن پر چلنے کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ ہمیں بھول جاتا ہے اور ہمیں اس قابل نہیں سمجھتا کہ وہ پیار کی نگاہ ہم پر ڈالے اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں صراط مستقیم پر قائم رکھے اسی مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا ہے اور اسی مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ کو قائم کیا ہے خدا کرے کہ جماعت ہمیشہ بڑھتی ہوئی قربانیوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے زیادہ سے زیادہ پیار کو حاصل کرنے والی ہو اور جس مقصد کے لئے اسے قائم کیا گیا ہے اسے حاصل کر لے۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۵ /اگست ۱۹۷۳ ء صفحه ۲)