خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 197 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 197

خطبات ناصر جلد پنجم ۱۹۷ خطبہ جمعہ ۲۹ جون ۱۹۷۳ء ایمان بالغیب قربانیاں دینے کی راہوں کو آسان کرتا ہے خطبه جمعه فرمود ه ۲۹ جون ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گرمی بہت پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے مجھے کافی تکلیف رہتی ہے۔ایک تو دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری تکلیف کو دور کرنے کے سامان پیدا کر دے اور دوسرے ہم اجتماعی دعا بھی دوسری رکعت کے پہلے سجدہ میں ( سب مل کر ) کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کی بارش برسائے اور اس گرمی کی شدت کو بھی دور کرے اور اپنے فضلوں کے سامان ہر طرح ہم سب کے لئے پیدا کرے۔علم اور ایمان میں بنیادی فرق ہے۔علم اسے کہتے ہیں کہ ایک چیز کی حقیقت ہر طرح سے کھل جائے یا ایک وافر حصہ اس کا کھل جائے مثلاً یہ علم ہے کہ اس وقت دن ہے رات نہیں ہے۔یہ ایک واضح چیز ہے جو علوم ہر آدمی کے لئے اتنے واضح نہیں مثلا طبعی کے اصول ہیں، فزکس کے یا علم کیمیا کے اصول ہیں۔ان علوم کے علماء ان اصول کا اس وقت علم رکھتے ہیں جب وہ اصول ان پر واضح ہو جائیں اور کوئی اشتباہ باقی نہ رہے۔اس سے ورے ورے تحقیق کا مسئلہ ہے یعنی کوشش کر کے اور دعائیں کر کے Conciously یا Unconiously یعنی شعور میں بھی ہو کہ ہم دعا کر رہے ہیں اور ہمیں کرنی چاہیے اور تحت الشعور بھی بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام