خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 195
خطبات ناصر جلد پنجم ۱۹۵ خطبہ جمعہ ۲۲ / جون ۱۹۷۳ء ربوہ کو شجر کاری کے ذریعہ جنت نظیر بنادیں خطبه جمعه فرموده ۲۲ جون ۱۹۷۳ بمقام مسجد اقصی۔ربوہ کل مسجد اقصی میں نماز جمعہ حضرت خلیفة المسیح الثالث ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے تشریف لا کر پڑھائی۔خطبہ جمعہ میں حضور نے دوضروری امور کا تذکرہ فرمایا۔(۱) ربوہ کے دو محلوں میں نظام سلسلہ کے تعاون کے ساتھ اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت ٹیوب ویل لگانے کا جو کام ہو رہا ہے حضور نے اس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک محلہ میں ٹیوب ویل لگ چکا ہے اور اہل محلہ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔البتہ دوسرے محلہ میں ٹیوب ویل کے مکمل ہونے میں بعض روکیں حائل ہو گئی تھیں جنہیں دور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔حضور نے فرمایا ہمیں یہ تہیہ کر لینا چاہیے کہ درمیان میں خواہ کتنی ہی مشکلات حائل ہوں ہم نے ربوہ میں اتنے درخت ضرور لگا دینے ہیں جو اسے جنت نظیر بنادیں۔اس کے بعد حضور نے دار الاقامۃ النصرۃ کے ادارہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ اعلان فرمایا کہ یہ ادارہ اب اپنی پرانی شکل میں ختم کر دیا گیا ہے لیکن اس کے ذریعہ غریب اور مستحق طلباء کی جو مدد کی جاتی تھی وہ ختم نہیں ہوئی بلکہ جاری ہے۔یہ انتظام پہلے محترم سید میر داؤ د احمد صاحب مرحوم کے سپر د تھا اور وہی اسے چلاتے تھے لیکن اب اسے جماعت نے اپنے ذمہ لے لیا ہے۔ہم نے مستحق