خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 194 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 194

خطبات ناصر جلد پنجم ۱۹۴ خطبہ جمعہ یکم جون ۱۹۷۳ء دعا ئیں بھی کرنی ہیں اور دوسری طرف ہم نے نوع انسانی کو یہ حقیقت حیات اور یہ حقیقت کا ئنات سمجھانے کی کوشش کرنی ہے تاکہ وہ بھی اس بنیادی نکتہ کو سمجھ کر خدا کے قرب کو پاسکیں اور تا کہ جلد وہ زمانہ آ جائے کہ سب بنی نوع انسان خدا تعالیٰ کے قرب اور اس کے پیار کو حاصل کر لیں اور اس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا جو مقصد ہے اور قرآنِ کریم کے نزول کی جو غرض ہے وہ پوری ہو۔خدا کرے کہ ایسا دن جلد آ جائے۔(روز نامه الفضل ربوہ ۱۹ جون ۱۹۷۳ ء صفحه ۷،۶)