خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 160 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 160

خطبات ناصر جلد پنجم 17۔خطبہ جمعہ ۴ رمئی ۱۹۷۳ء لیتے ہیں اور جان و مال اور وقت کی قربانی دینے میں فخر محسوس کرنے لگ جاتے ہیں۔غرض جماعتِ احمد یہ صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اپنی قربانیوں میں اپنی مثال آپ ہے۔خدا تعالیٰ نے صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے اور ان کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع کرنے والے اور آپ کے اسوۂ حسنہ پر چلنے والے افراد جماعت احمدیہ کے نتیجہ میں انسان کو اشرف المخلوقات کہا۔یہی وجہ ہے کہ اس وقت جب کہ بعض لوگ دہر یہ ہیں یا دوسرے لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کو گالیاں دیتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں طعن اور دشنام دہی کرنے والے ہیں بہت سی مخلوق ایسی ہے۔جو اپنے پیدا کرنے والے خدا کو بھولی ہوئی ہے عبادت الہی سے منہ پھیر چکی ہے نیکیوں سے محروم اور اخلاق سے عاری ہے بایں ہمہ وہ بھی انسان ہونے کی وجہ سے اشرف المخلوقات ہیں کیونکہ خدا کی راہ میں قربانیاں دینے والے اور خدا سے پیار کرنے والے اور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق اور فدائی یعنی صحابہ رضوان اللہ علیہم انسانیت کا سر تھے۔انسان کو اشرف المخلوقات اُن پہلوں کی وجہ سے بھی کہا گیا ہے جنہوں نے اپنے وقت کے انبیاء کی خدمت میں جنہوں نے بنی نوع انسان کو اس خطہ ارض میں جہاں وہ پیدا ہوئے تھے خدا کی طرف لانے کی کوششوں میں اپنی جان و مال کی قربانی دی لیکن حقیقت یہی ہے کہ اجتماعی زندگی میں انسان اشرف المخلوقات اس لئے ہے کہ انسانی برادری میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عظیم اور جلیل انسان پیدا ہوا جس کا روحانی مقام عرش رب کریم پر ٹھہرا اور انسان اشرف المخلوقات اس لئے ہے کہ انسانی برادری نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسے انسانوں کو جنم دیا اور آج ان کو جنم دیا کہ جن کے متعلق خدا نے آسمانوں سے آواز دے کر کہا کہ صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا گویا انسان کو حقیقی معنوں میں اشرف المخلوقات بنانا اُن کی تہذیب اخلاق ، ان کے اخلاق کو درست کرنا ، اُن کو حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کا سبق دے کر خدائے واحد و یگانہ کی طرف لا نا اُن کے دلوں میں خدا کی محبت پیدا کرنا اور ان کے اندر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا جذبہ اس طور پر پیدا کرنا کہ ان کے رگ وریشہ میں سرایت کر جائے آج یہ ہمارا کام ہے یہ ساری کوششیں ہم نے