خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 141 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 141

خطبات ناصر جلد پنجم ۱۴۱ خطبہ جمعہ ۴ رمئی ۱۹۷۳ء مومن کو اپنے ایمان کے لئے سیاست کی سند یا ظاہری علم دینی کے فتوی کی ضرورت نہیں خطبه جمعه فرموده ۴ رمئی ۱۹۷۳ ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔چند دن ہوئے بے احتیاطی کے نتیجہ میں مجھے گرمی لگ گئی تھی (اسے انگریزی میں Heat Stroke کہتے ہیں ) جس کی وجہ سے تکلیف رہی۔گرمی میرے لیے بیماری بن جاتی ہے پھر شدید نزلہ اور کھانسی کی شکل میں بیماری نے حملہ کیا، بڑی تکلیف اُٹھانی پڑی اللہ تعالیٰ نے فضل فرما یا طبیعت پہلے سے بہتر ہے لیکن ابھی گلے ، سانس کی نالی اور ناک میں نزلے اور کھانسی کا اثر ہے لیکن چونکہ میں اپنے بھائیوں سے ایک ضروری بات کرنا چاہتا تھا اس لیے میں جمعہ پڑھانے آ گیا ہوں اس بھرو سے اور امید پر کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے میری زبان پر صداقت کی باتوں کو مؤثر رنگ میں جاری فرمائے گا۔۱/۳۰ پریل کی صبح جب ہم نے اخبارات دیکھے تو اُن میں آزاد کشمیر اسمبلی کی ایک قرارداد کا ذکر تھا جس شکل میں وہ قرار داد شائع کی گئی ہے، وہ میں ”امروز سے پڑھ کر سنا دیتا 9966 ہوں۔”امروز کے علاوہ ” نوائے وقت“ ” مساوات پاکستان ٹائمز“ اور ”مغربی پاکستان“ نے بھی اس خبر کو قریباً اُسی شکل میں شائع کیا ہے جس شکل میں ”امروز‘ میں ہے اور جسے میں اب